نواز شریف کی جوانی کی تصویر شیئر کرنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کے جواب میں مریم نواز میدان میں اتر آئیں ، ایسی بات کہہ دی کہ سب لاجواب ہوگئے

2019 ,اپریل 13



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مریم نواز نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ہر دن نئے چیلنج کا سامناہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب کچھ نہ معلوم ہو تو کچھ بھی ہو سکتاہے اور سب اللہ کی مرضی سے ہوتا ہے۔ مریم نواز نے اپنے پیغام میں بتایا کہ والدہ کہا کرتی تھیں کہ جب دن آپ پر ٹوٹتے ہیں تو آپ سی دن نئے عزم کے ساتھ کام کرتے ہیں۔ انہوں نے یہ پیغام سابق پی سی بی چئیرمین اور سینئیر صحافی نجم سیٹھی کے نواز شریف کی تصویر پرکیے جانے والے تبصرے کے بعد دیا۔یاد رہے کہ مریم نواز نے ٹویٹر پرسابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی 1970کی ایک تصویر شئیر کی تھی جس پر انہیں ٹویٹر صارفین کی کافی تنقید بھی سننا پڑی۔ اسی تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے سینئیر صحافی اور نواز شریف کے قریبی دوست نجم سیٹھی نے لکھا کہ یہ وہ خوبصورت دن تھے اور میں نے کبھی نہیں چاہا تھا کہ یہ دن ختم ہوں۔نجم سیٹھی کے تبصرے پر جواب دیتے ہوئے سابق وزیراعظم کی صاحبزادی نے لکھا ’ہر دن نئے چیلنج کا سامناہوتا ہے،جب کچھ نہ معلوم ہو تو کچھ بھی ہو سکتاہے اور سب اللہ کی مرضی سے ہوتا ہے، والدہ کہا کرتی تھیں کہ جب دن آپ پر ٹوٹتے ہیں تو آپ سی دن نئے عزم کے ساتھ کام کرتے ہیں‘۔ دوسری جانب خبر یہ ہے کہ ) سئینر صحافی کاشف عباسی کا کہنا ہے کہ اگر شہبازشریف کا بیانیہ ناکام ہوا ہوتا تو اب تک نوازشریف جیل میں ہوتے، شہبازشریف اورحمزہ شہباز کو بھی اتنی ریلیف نہ ملتی۔پروگرام بریکنگ پوائنٹ میں میزبان محمدمالک سے گفتگو کرتے ہوئے کاشف عباسی نے کہا کہ اس وقت شریف خاندان سکون میں ہے، حمزہ شہباز کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی لیکن اس معاملے میں ریاست کوناکامی ہوئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ڈیل کے تحت کیس ختم نہیں ہوتے بلکہ لٹکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں