مودی نے دنیا کے سب سے بڑے مجسمے کا افتتاح کردیا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع اکتوبر 31, 2018 | 10:44 صبح

دلی(مانیٹرنگ ڈیسک): وزیراعظم نریندرا مودی نے بھارت کے پہلے وزیر داخلہ اور اپنے وقت کے سخت گیر ہندو رہنما سردار ولبھ بھائی پٹیل کے 182 میٹر اونچے مجسمے کا افتتاح کردیا۔ وزیراعظم نریندرا مودی نے بھارت کے بانی رہنما اور پہلے وزیر داخلہ ولبھ بھائی پٹیل کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ریاست گجرات کے دریائے نرمَدا میں اُن کے طویل القامت مجسمے کا افتتاح کردیا۔آنجہانی ولبھ بھائی پٹیل کا مجسمہ 182 میٹر طویل ہے جو دنیا کا سب سے طویل القامت مجسمہ ہے، اس مجسمے کی تعمیر میں 430 ملین ڈالر لاگت آ
ئی ہے اور اسے ’مجسمۂ اتحاد‘ کا نام دیا گیا ہے۔