یہ ایسے نہیں مانیں گے ، اب سے نوازشریف کے ساتھ کونسے قیدیوں جیسا سلوک کیا جائے گا؟ حکومت نے اعلان کر دیا

2019 ,جولائی 25



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک): پنجاب کے وزیر اطلاعات میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف سمیت تمام قیدیوں سے جیل مینوئل کے مطابق ہی سلوک ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ عوام نے اپوزیشن کی کال مسترد کر دی، تمام مارکیٹیں کھلی ہیں کاروبار چل رہا ہے، اپوزیشن سے بندے اکٹھے نہیں ہو رہے، اپوزیشن مجھے کہے میں بندے بھیج دیتا ہوں۔لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب میں وزیر اطلاعات پنجاب میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کیلئے وہ کھانے جاتے رہے ہیں جو ایک صحت مند آدمی بھی نہیں کھا سکتا، مریم صفدر جھوٹی ٹوئٹ سے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کرپشن کے خلاف احتجاج کرے ان کے ساتھ ہیں، ریجیکٹڈ اور ڈیفیکٹڈ دونوں فارغ ہیں، عوام عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ اپوزیشن منفی ہتھکنڈوں کی سیاست کر رہی ہے، کھسیانی بلی کھمبا نوچے کا مقولہ اپوزیشن پر فٹ بیٹھتا ہے۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق نواز شریف سے جیل میں ائر کنڈیشنر اور ٹی وی کی سہولت واپس لے لی گئی ہے ۔جیل ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف سے جیل میں اے سی اور ٹی وی کی سہولت واپس لے لی گئی ہے ۔ وزیر اعظم کے دورہ امریکہ سے قبل وزارت داخلہ نے جیل حکام کو نواز شریف کو سہولتیں ختم کرنے کیلئے خط لکھا تھا۔خط میں جیل حکام کو لکھا گیا تھا کہ نواز شریف کو جیل مینوئل کے مطابق سہولتیں فراہم کی جائیں ۔ وزارت داخلہ کے احکامات کے مطابق نواز شریف سے اے سی اور ٹی وی کی سہولت واپس لے لی گئی ہے جبکہ اس سے قبل ان کو جیل میں اے سی اور ٹی وی کی سہولت میسر تھی ۔واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے امریکہ میں پاکستانیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں وطن واپس جاکر نواز شریف کے کمرے سے اے سی اور ٹی دی نکلوا دوں گا ۔

متعلقہ خبریں