عمران خان کو جو کبھی چڑیل لگتی تھی اب اچانک مس ورلڈ کیسے لگنے لگی ؟ ایک سوال نے عمران خان کو بھی لاجواب کردیا

2019 ,فروری 11



کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ کے وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے پاس کوئی پلاننگ نہیں ہے ، حکومت کو کچھ پتہ نہیں ہے کہ کیا کرنا ہے ؟ انھوں نے حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کو عمران خان کو بہت برا لگتا تھا ، ناصر حسین شاہ نے کہا کہ عمران خان کو جو کبھی چڑیل لگتی تھی اب اچانک مس ورلڈ کیسے لگنے لگی ؟ دوسری جانب پشاور میں خطاب کرتے ہوے وزیرخزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے اپنی پوزیشن بدلی ہے لہٰذا معاہدہ اچھا ہوگا اور اس کے قریب آگئے ہیں، پشاور میں سرحد چیمبر آف کامرس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہاکہ آئی ایم ایف اور پاکستان کے اعدادو شمار کے فرق میں کمی آئی ہے، آئی ایم ایف نے اپنی پوزیشن بدلی ہے، ان سے اچھا معاہدہ ہوگا اور لگتا ہے کہ معاہدے کے قریب آگئے ہیں۔ضرورت اس بات کی ہےکہ اس معاہدے کو آخری بنائیں، وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے پاکستان کی معیشت کیلئے اقدامات پر اتفاق رائے ہوا، وزیراعظم نے کہا آئی ایم ایف سے معاہدے پر دستخط کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو کسی نے باہر آکر ٹھیک نہیں کرنا۔ ہم ہی اسے ٹھیک کریں گے، ہم بہتر فیصلے کریں گے تو معیشت اٹھے گی اور یہ صرف سرمایہ کاری سے ہوگا، اسد عمر کا کہنا تھا کہ باتیں بہت ہوگئیں اب کام شروع کرنا ہے ۔ٹیکس نیت کا دائرہ وسیع کرنا ضروری ہے اس کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھے گا۔

متعلقہ خبریں