روشنیوں کے شہر میں روشنیاں ہی روشنیاں ۔۔ تبدیلی سرکار نے کراچی کو اب تک کاسب سے بڑا تحفہ دے دیا

2019 ,اپریل 13



کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے کے الیکٹرک کو 150 میگاواٹ اضافی بجلی دینے کی منظوری دے دی۔ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق وفاق اب 650 کے بجائے 800 میگاواٹ بجلی فراہم کرے گا، رمضان اور شدید گرمیوں میں بجلی کی صورتحال پہلے سے بہتر ہوگی۔ کے الیکٹرک نے 300 میگاواٹ اضافی بجلی دینے کا مطالبہ کیا تھا جس پر وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب نے یقین دہانی کرائی تھی۔اسکے علاوہ کے الیکٹرک نے شمسی توانائی سے 50 میگاواٹ بجلی کا انتظام بھی کرلیا ، یاد رہے کہ اس سے قبل خبر یہ بھی تھی کہ و زیر توانائی عمر ایوب نے کہا ہے کہ کےالیکٹرک کو 300 میگاواٹ اضافی بجلی دینےکا فیصلہ کرلیا ہے۔ کراچی کےعوام کی ڈیمانڈ ہر صورت پوری کریں گے۔ عمرایوب نے ملک میں سرپلس بجلی کا دعویٰ بھی مسترد کردیا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر پاور ڈویژن عمر ایوب نے کہا کہ کے الیکٹرک نے اضافی بجلی کیلئے جو ڈیمانڈ کر رکھی ہے اس کو ہر حال میں پورا کریں گے۔اس سے قبل تقریب سے خطاب کرتے ہوئےعمرایوب نے یہ بھی بتادیا کہ بجلی کے حوالے سے ہرتقاضا ہروقت پورا ہو، یہ ضروری بھی نہیں ہے۔وفاقی وزیر نے گرمیوں کیلئے ہائی ٹرانسمشن لائینزکواپ گریڈ کرنے کا دعویٰ بھی کیا اور کہا کہ بجلی چوری ہونے والےعلاقوں میں لوڈ شیڈنگ بدستور جاری رہے گی، اور اب یہ خبر ہے کہ وفاقی حکومت نے کے الیکٹرک کو 150 میگاواٹ اضافی بجلی دینے کی منظوری دے دی۔ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق وفاق اب 650 کے بجائے 800 میگاواٹ بجلی فراہم کرے گا، رمضان اور شدید گرمیوں میں بجلی کی صورتحال پہلے سے بہتر ہوگی۔ کے الیکٹرک نے 300 میگاواٹ اضافی بجلی دینے کا مطالبہ کیا تھا جس پر وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب نے یقین دہانی کرائی تھی۔اسکے علاوہ کے الیکٹرک نے شمسی توانائی سے 50 میگاواٹ بجلی کا انتظام بھی ہے ۔

متعلقہ خبریں