کنیڈا میں نیا پاکستانی ہائی کمشنرتعینات : مگر یہ دراصل کون ہیں ؟ نام آپ کو حیران کر ڈالے گا
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع فروری 11, 2019 | 11:11 صبح

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی کسی سے کم نہیں ہیں یہ تو سب جانتے ہی ہیں۔ پاکستان نے رضا بشیر تارڑ کو کینیڈا میں نیا ہائی کمشنر تعینات کردیا ہے۔اس سے قبل گزشتہ سال وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے رضا بشیر کی تعیناتی کا اعلان کیا تھا۔ رضا بشیر تارڑ کو پیشہ وارانہ صلاحیت اور قابلیت کے باعث کینیڈا میں ہائی کمشنر تعینات کیا گیا ہے۔ اس سے قبل وہ کینیا میں بھی ہائی کمشنر کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔ نئے سفرا کی تعیناتی پر شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ نئے سفرا کی تعیناتی میں نہ تو کوئی سیاسی عمل دخل شا
مل ہے اورنہ ہی ذاتی پسند اور ناپسند کو سامنے رکھا گیا ہے۔ نئی تعیناتی خالصتا صلاحیتوں اور خدمات کے پیش نظر کی گئی ہیں۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعد برطانیہ، امریکا، قطر اور سعودی عرب سمیت دیگر ممالک میں بھی نئے ہائی کمشنرز اور سفیروں کی تعیناتی کا اعلان کیا گیا تھا۔