صباء قمر بھی ہندوستان میں چھا گئیں

2018 ,جنوری 27



ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک): باصلاحیت پاکستانی اداکارہ صبا قمر بالی وڈ کی ضرورت بن گئیں، اب وہ ہندی میڈیم کے سیکوئیل میں‌ بھی نظر آئیں‌ گے۔گذشتہ برس کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والی صبا قمر کی فلم ’ہندی میڈیم‘ کو ملنے والے ردعمل کو دیکھتے ہوئے اب اس کا سیکوئیل بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،اس فلم میں بھی صبا قمر ہی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گی۔ فلم کے سیکوئیل کے حوالے سے ہدایت کار دینیش ویجان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فلم کے دوسرے پارٹ کی کہانی مکمل ہوچکی ہے، جس پرگذشتہ سال مئی یا جون میں کام شروع کیا گیا تھا، جس کی تکمیل میں سات مہینے لگے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ فلم ‘‘ہندی میڈیم‘‘ کی کامیابی کو مددنظر رکھتے ہوئے ہم نے فلم کے دوسرے پارٹ کی تیاری شروع کی، فلم کی کاسٹ جلد فائنل کر لی جائے گی اور ہم اس حوالے سے بہت پرامید ہیں۔خیال رہے پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے فلم میں بھارتی ادکار عرفان خان کی بیوی کا کردار نبھایا تھا اور اپنی پہلی ہی بالی ووڈ فلم سے فلم کی کہانی ایک ایسے گھرانے کے گرد گھومتی تھی، جو کم وسائل کے باوجود اپنی بچی کو اعلیٰ تعلیم دلوانے کا خواہش مند ہے۔خود کو منوا لیا۔یاد رہے کہ فلم نے بکس آفس پر نہ صرف اچھا بزنس کیا، بلکہ کئی ایوارڈ بھی حاصل کیے۔ 63 ویں فلم فیئر ایوارڈ میں فلم اور صبا قمر کا چرچا سنائی دیا۔ فلم میں مرکزی کرادار نبھانے والے عرفان خان بہترین اداکار ایوارڈ کے حق دار ٹھہرے اور فلم نے اور بہترین فلم ایوارڈ کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔ اب دونوں اداکار پھر ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

دوسری جانب ممبئی: بالی ووڈ کے 63ویں فلم فیئر ایوارڈ میں پاکستانی اداکارہ صبا قمر نے اپنی کامیاب اداکاری کے جھنڈے لہرا دیے، اُن کی فلم ہندی میڈیم کو سال 2017 کی بہترین فلم قرار دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ممبئی میں 63ویں فلم فیئر ایوارڈ کی پروقار اور رنگا رنگ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں معروف شوبز شخصیات نے شرکت کر کے تقریب کو چار چاند لگائے۔تقریب میں کنگ خان، اکشے کمار، عالیہ بھٹ، کرن جوہر، مادھوری ڈکشٹ، جیا بچن، ودیا بالن سمیت دیگر نامور اداکاروں نے شرکت کی، بھارتی اداکاروں کی شاندار پرفارمنس سے شرکا خوب لطف اندوز ہوئے۔گزشتہ برس ریلیز ہونے والی فلمز کو ایوارڈز کی نامزدگی کے لیے منتخب کیا گیا جس کے مطابق ودیا بالن بہترین اداکارہ جبکہ عرفان خان بہترین اداکار قرار دیے گئے۔عامر خان کی سیکریٹ سپر اسٹار زائرہ وسیم کو کریٹک چوائس اداکارہ جبکہ راج کمار معاون کردار ادا کرنے پر ایوارڈ کے حق دار قرار پائے، میوزک کمپوزر اور گلوکار بپی لہری کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔پاکستانی اداکارہ صبا قمر کی فلم ‘ہندی میڈیم‘ کو بہترین فلم قرار دیا گیا، اس فلم کی کہانی ایک ایسے گھرانے پر بنائی گئی تھی جو کم وسائل کے باوجود اپنی بچی کو اعلیٰ تعلیم دلوانے کا خواہش مند ہوتا ہے۔

متعلقہ خبریں