بریکنگ نیوز: نیب کی زیر حراست شہباز شریف کو بڑی کامیابی مل گئی ، عدالت عالیہ نے نیب کی درخواست مسترد کردی

2019 ,فروری 11



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اپوزیشن شہباز شریف کو بڑا ریلیف مل گیا ہے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کی رہائی سے متعلق نیب کی بینچ تبدیلی کی درخواست کو مسترد کر دیا گیا ہے،، لاہور ہائیکورٹ نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا،، جس کے بعد مسلم لیگ ن کو بڑی کامیابی ملی ہے ، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سردار شمیم خان نے نیب کی بینچ تبدیل کی درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کی درخواست ضمانت جسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل بینچ کو بھجوائی جائے،، موجودہ بینچ شہباز شریف کی درخواست ضمانت پر سماعت نہیں کر سکتا۔ جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی اس کیس میں شریک ملزموں کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر چکا ہے۔ جس پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے نیب کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا میں معذرت خواہ ہوں اب ایسا نہیں ہوتا، نیب پر پہلے بہت سے الزامات عائد ہو رہے ہیں اور اب نیب اپنی مرضی کے بنچ بنوائے گا؟ عدالت نے درخواست گزار کے دلائل سننے کے بعد درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھابعد ازاں سماعت میں وقفے کے بعد چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سردار شمیم خان نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر محفوظ فیصلہ سنایا جس میںعدالت نے شہباز شریف کی رہائی سے متعلق نیب کی بینچ تبدیلی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر اپیل مسترد کر دی۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سردار شمیم خان نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ شہباز شریف کی درخواست ضمانت پر سماعت موجودہ بینچ ہی کرے گا۔

متعلقہ خبریں