خبردار ہوشیار۔۔! حالیہ بارشوں کا سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے ہنگامی الرٹ جاری کر دیا

2019 ,جولائی 25



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) نیشنل ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق ملک بھر میں 27جولائی تک شدید بارشوں کا امکان ہے۔ این ڈی ایم اے نے موبائل فونز پر میسجز کے ذریعے شہریوں کو مطلاع کیا ہے کہ مون سون میں احتیاط برتی جائے، گھروں کی چھتیں اور برساتی پرنالے چیک کریں اور بجلی کی تاروں سے دور رہیں۔ دوسری جانب محکمہ موسمیاتپنجاب نے ممکنہ سیلاب کی فلڈ الرٹ ایڈوائزری جاری کردی ہے،27 جولائی تک مون سون کی شدید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے، مون سون بارشوں سے ملک کے بالائی حصوں میں بڑے پیمانے پر سیلاب آسکتے ہیں۔موسلادھار بارش کے باعث برساتی نالوں میں طغیانی جبکہ پہاڑوں پر لینڈ سلائیڈنگ کے علاوہ نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج راولپنڈی، سرگودہا، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، ہزارہ، مالاکنڈ، پشاور، مردان ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں اکثر مقامات جبکہ کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، ژوب، قلات، سبی، نصیرآباد، ڈی جی خان، ملتان، بہاولپور ، ساہیوال ڈویژن اور گلگت بلتستان میں بھی کہیں کہیں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ اس دوران چند مقامات پر موسلادھاربارش کا بھی امکان ہے۔سیلابوں کا سلسلہ دریا کابل اور اس سے ملحقہ ندی نالوں سے شروع ہوگا، منگلا کے مقام پر بڑے سیلابی ریلے کی پیش گوئی کی گی ہے، دریا چناب، دریا سندھ،تربیلا کے مقام پر بھی شدید سیلاب آسکتے ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق دریا راوی ملحقہ ندی نالوں بسنتر، اوجاڑی، بین، حسری، جھاڑی میں بھی بڑا سیلابی ریلا آسکتا ہے، دریا چناب، بھمبر، پالکو میں بھی سیلابی ریلا گزر سکتا ہے، شدید بارشوں اور سیلابی کیفیت شہری علاقوں میں بھی شدید متاثر کرسکتی ہے، پشاور، راولپنڈی، فیصل آباد، گوجرانوالہ، لاہور اور سرگودھا ڈویژن میں بڑا سیلابی ریلا آنے کا امکان ہے، ممحکمہ موسمیات پنجاب نے تمام صوبائی اداروں کو فلڈ الرٹ ایڈوئزری بھیج دی ہے،تمام متعلقہ اداروں کو اپنے اپنے علاقوں میں ممکنہ سیلابی کیفیت سے پہلے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کردی۔

متعلقہ خبریں