بھارتی انتخابات: بی جے پی ایک بار پھر کامیاب ۔۔۔۔۔ ہمسایہ ملک سے آنے والی خبر نے خطے میں ہلچل مچا دی

دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی انتخابات کا آخری مرحلہ طے ہوتے ہی بی جے پی نے کامیابی کا دعویٰ کر دیا.نریندر مودی کی قیادت میں الیکشن میں اترنے والی بی جے پی نے بھاری اکثریت سے جیت کا دعویٰ کیا ہے، پارٹی نے یہ اعلان 7 مراحل پر مشتمل پارلیمانی الیکشن کی 20 مئی کو تکمیل کے بعد کیا۔بی جے پی کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ اُن کی پارٹی آسانی کے ساتھ آیندہ حکومت قائم کرنے میں کامیاب ہو جائے گی۔ترجمان کے مطابق انتخابات میں ووٹروں کی حمایت سے مثبت اشارے ملے ہیں، اپوزیشن جماعتوں کی انتخابی مہم بظاہر ناکام رہی۔ادھر ذرائع ابلاغ نے اپنے ایگزٹ پولز جاری کر دیے، جن کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت میں اتحاد این ڈی اے دوبارہ اقتدار میں واپس آ سکتا ہے۔خیال رہے کہ انڈیا میں حکومت سازی کے لیے 273 نشستوں کی ضرورت ہوتی ہے، پولز اشارے کرتے ہیں کہ این ڈی اے 300 نشستیں حاصل کر سکتا ہے.البتہ چند تجزیہ کاروں کے مطابق پولز میں بی جے پی کو زیادہ نشستیں دی گئی ہیں، دیگر جماعتوں بھی مضبوط پوزیشن میں ہیں اور شاید بے جی پی ماضی جیسی واضح کامیابی حاصل نہ کرسکے، دوسری جانب ایک خبر یہ بھی ہے کہ پاکستانی خفیہ اداروں نے گلگت بلتستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی ‘را’ کا نیٹ ورک پکڑلیا، یہ نیٹ ورک علاقے میں انتشار پھیلانے اور پاکستان کو غیر مستحکم کرنے میں مصروف عمل تھا۔بھارتی خفیہ ایجنسی ‘را’ گزشتہ کئی سال سے گلگت بلتستان کی قوم پرست تنظیم بالاورستان نیشنل فرنٹ حمید گروپ کو پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کی منصوبہ بندی کررہی تھی اور اس مقصد کیلئے ایک ارب روپے بھی فراہم کیے۔انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق ’را‘ نے گلگت بلتستان کی ذیلی قوم پرست تنظیم بالاورستان نیشنل فرنٹ (بی این ایف) حمید گروپ کی آبیاری کی جس کا ہدف طلبا و نوجوانوں کو ٹارگٹ کرکے دہشت گردی اور علیحدگی کی تحریک کو ہوا دینا تھا۔