سری دیوی کے انتقال پر پاکستانی فنکاروں کا اظہار افسوس

2018 ,فروری 25



کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک): بالی ووڈ کی لیجنڈ اداکارہ سری دیوی کے انتقال کی خبر پر پاکستانی فنکاروں نے بھی  اپنے پیغامات کے ذریعے سوشل میڈیا پر افسوس کا اظہار کیا۔ بالی ووڈ کی لیجنڈ اداکارہ سری دیوی کے انتقال کی خبرنے دنیا بھرمیں موجود ان کے مداحوں سمیت ساتھی فنکاروں کو افسردہ کردیا ہے وہیں پاکستانی فنکاروں کی جانب سے بھی اُن کی موت پر دکھ کا اظہار کیا گیا۔

معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے کپورخاندان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سری دیوی جیسی آئکن اداکارہ کے انتقال پر شدید افسردہ ہوں۔

حال ہی میں سری دیوی کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’مام ‘میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ سجل علی نے انسٹا گرام پر سری دیوی کی موت پر افسوس کا ظہار کرتے ہوئے کہا کہ’میں نے ایک بار پھر اپنی ماں کو کھو دیا ہے۔

ماہرہ خان نے لیجنڈ اداکارہ کے انتقال پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ’’آپ ہمیشہ زندہ رہیں گی‘‘۔

صبا قمر نے کہا کہ ہم آپ کو ہمیشہ یاد کریں گے۔

گلوکار و اداکار علی ظفر نے کہا  کہ آپ نے اپنے جانے کے بعد حسین یادیں اور آنکھوں میں آنسوں چھوڑ دیئے ہیں۔

عمران عباس نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ایک عظیم سپر اسٹار کو کھودینے کا ’صدمہ‘ دل توڑ دینے والا ہے۔ ان کا حسن، مسکراہٹ، اداکاری  ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

عدنان صدیقی نے کہا کہ میں سری دیوی کی موت پر اب تک صدمے میں ہوں اور میرے پاس جذبات کا اظہار کرنے کے لئے الفاظ نہیں ہیں۔

متعلقہ خبریں