بریکنگ نیوز : ماہ رمضان میں لوڈ شیڈنگ ہو گی یا نہیں ؟ لیسکو نے اعلان کر دیا

2019 ,مئی 5



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) عوام کیلئے خوشخبری، لیسکو نے سحر اور افطار میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کردیا گیا، دوسری طرف آئیسکو کے سی ای او کا کہنا ہے کہ رمضان میں تمام سرکلز میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے لئے کنٹرول رومز بنا دیئے گئے ہیں۔ رمضان المبارک میں عوام کیلئے ریلیف، سحر اور افطار میں بجلی نہیں جائے گی۔ لیسکو چیف نے لاہور کے شہریوں کو خوشخبری سنائی ہے کہ سحر اور افطار پر کسی فیڈر پر لوڈشیڈنگ نہیں ہو گی۔ دوسری طرف اسلام آباد الیکڑک سپلائی کمپنی نے بھی رمضان المبارک میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے لئے کنٹرول رومز بنا دیئے ہیں۔ بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے لئے آئیسکو کا نظام تیار ہے، انڈسٹری کو بھی بجلی کی بلا تعطل فراہمی جاری رہے گی۔دوسری جانب آر این ایل جی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد انڈسٹری نے دوبارہ بجلی کے کنکشنوں کو بحال کروانا شروع کردیا ہے، پنجاب بھر کی فیکٹریوں نے دوبارہ معمول کے مطابق بجلی استعمال کرنا شروع ہو گئیں ہیں۔ لیسکو میں آر این ایل جی پر جانیوالی صنعتیں دوبارہ بجلی پر چلنا شروع ہو گئیں ہیں۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو مجاہد پرویز چھٹہ نے بتایا کہ آر این ایل جی پر جانے والی انڈسٹری اب دوبارہ بجلی پر منتقل ہورہی ہے ،امید ہے کہ 260 میگاواٹ کے قریب نئی انڈسٹری اب لیسکو سسٹم میں مرحلہ وار شامل ہو گی آر این ایل جی پر جانے کے بعد بھی بیشتر فیکٹریاں اور دیگر یونٹس بجلی پر چلتے رہے تھے جن کو مناسب اور ضرورت کے مطابق بجلی فراہمی کی جارہی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ نئی فیکٹریوں کو بھی بجلی کی سپلائی مسلسل فراہم کی جائے گی لیسکو کی رواں گرمیوں میں بجلی کی ڈیمانڈ چھیالیس سو میگاواٹ سے پانچ ہزار میگاواٹ کے درمیان رہے گی۔ مجاہد پرویز چٹھہ نے بتایا کہ کہا کہ رمضان میں گھریلو و کمرشل صارفین کیلئے لوڈشیڈنگ نہیں کریں گے۔ شہر کی بجائے دیہی علاقوں میں ضروری ہوا تو 2 سے 3 گھنٹہ کی لوڈشیڈنگ ہوسکتی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں انڈسٹری کو بھی بجلی بحال رکھنے کا پلان بنایا ہے۔رمضان المبارک میں تمام سسٹم کو ذاتی طور پر مانیٹر کرونگا اور تمام دفاتر میں ایمرجنسی ٹرانسفارمر ٹرالیاں موجود رہیں گی، رمضان المبارک کے دوران شام کو تمام دفاتر میں سٹاف بڑھایا جائے گا، کسی بھی شکایت کا فوری ازالہ کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں