نوجوان کی موت کا غم ۔۔۔ کائرہ خاندان میں ایک اور افسوسناک واقعہ ہوگیا ، لالہ موسیٰ سے آنے والی تازہ ترین خبر نے پورے ملک کو افسردہ کر دیا

2019 ,مئی 20



لالہ موسیٰ (مانیٹرنگ ڈیسک ) نوجوان پوتے کی موت کا غم، قمر زمان کائرہ کی والدہ کی طبیعت بگڑ گئی، ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسامہ قمر زمان کی دادی ،قمر زمان کائرہ کی والدہ جو اپنے اس پوتے سے سب سے زیادہ پیار کرتی تھیں،پوتے کے فوت ہونے کے بعد صدمے سے نڈھال ،پوتے کی وفات کو بھلا نہیں پا رہیں اچانک طبیعت خراب ہونے پر ٹراما سینٹر لے جایا گیا اور فوری طور پر امداد دی گئی ۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ دادی نے صدمہ لیا ہے جس کی وجہ سے وہ نڈھال ہوئیں۔ دوسری جانب قمر زمان کائرہ کی رہائیش گاہ پر چوتھے روز بھی لوگوں کا انکے جواں سالہ بیٹے کی موت پر تعزیت کیلئے تانتا بندھا رہا جس میں سماجی و سیاسی شخصیات شرکت کرتی رہیں۔ نمایاںطورپر رہنماء جے یو آئی ف مولانافضل الرحمان،پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شیریں رحمان، پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ ، چیرمین بحریہ ٹائون ملک ریاض ،بیرسٹر سلطان محمود ،سابق وزیر اطلاعت فیاض چوہان موجود تھے ۔خیال رہے کہ دو روز قبل کائرہ خاندان پر اس وقت قیامت ٹوٹ پڑی جب قمر الزمان کائرہ کا جواں سالہ بیٹا اور کار حادثے میں جاں بحق ہوگیا، خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیلی تو پروا ملک افسوس کی لپیٹ میں آگیا اور کائرہ خاندا ن کے ساتھ دکھ کی گھڑی میں کھڑا ہوگیا، وزیر اعظم عمران خان ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی آصف زرداری نے ، تمام سیاسی و سماجی رہنماؤں کی جانب سے اس دکھ کے موقع پر کائرہ خاندان کے ساتھ گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا، آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری جنازے میں شرکت کے لیے خصوصی طور پر لالہ موسی پہنچے جہاں پیپلز پارٹی کی دیگر قیادت، گورنر پنجاب اور وفاقی وزیر ریلویز شیخ رشید احمد سمیت کئی شخصیات موجود تھیں، قمر زمان کائرہ کے بیٹے اسامہ کائرہ اور انکے دوست کو ہزاروں لوگوں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں