’’ مریم کو ’ مریم صفدر ‘ نہ کہو۔۔۔‘‘ رانا ثناء اللہ نے لائیو پروگرام میں مریم نواز کے حوالے سے تشویشناک بات کہہ دی، کئی سوال پیدا ہوگئے

2019 ,مئی 20



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) ایک نجی ٹی وی شو کے دوران وزیراعظم عمران خان کے ترجمان ندیم افضل چن نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر کو ’مریم نواز‘ کی بجائے ’مریم صفدر‘ کہہ کر پکارا تو مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے اس بات پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں مریم نواز کہا جائے۔ وہ مریم صفدر نہیں ہیں بلکہ مریم نواز ہیں ۔ یاد رہے کہ مریم نواز کے شوہر کا نام کیپٹن ریٹائرڈ صفدر ہے لیکن وہ مریم نواز کہلوانا پسند کرتی ہیں اور ان کی تمام دستاویزات پر بھی ان کا نام مریم نواز درج ہے۔ اس سے پہلے پانامہ پیپرز کیس کے دوران جب مریم نواز جیل مین تھیں تو ایک کاغذ پر کیپٹن(ر) صفدر نے مریم صفدر نام لکھ کر ان کے دستخط کر دیے تھے جس پر مریم نواز نے بھی برہمی کا اظہار کیا تھا۔ مریم نواز پر اکثر تنقید کی جاتی رہی ہے کہ وہ اپنے نام کے ساتھ خاوند کا نبنام کیوں نہین لکھتیں لیکن وہ خود کو مریم نواز کہلوانا ہی پسند کرتی ہیں اور اب ندیم افضل چن کی جانب سے انہیں ’مریم نواز‘ کی بجائے ’مریم صفدر‘ کہنے پر مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ برہم ہو گئے اور کہا کہ انہیں مریم نواز کہا جائے۔

متعلقہ خبریں