صف اول کی پاکستانی اداکارہ نے کروڑوں کی آفر ٹھکرا دی

2018 ,جنوری 5



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) اداکارہ نور بخاری نے ٹی وی ڈراموں اور کمرشلز میں کام کرنے کی پیشکش مسترد کر دی ہے۔ نور بخاری کو کراچی کے ایک ہدایت کار نے ڈرامہ سیریل اور کاسمیٹک مصنوعات کی کمرشل کے لئے پیشکش کی، تاہم انہوں نے معذرت کر لی۔ان کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ نور بخاری ٹی وی پروگرام کی میزبانی کریں گی تاہم ان کا دوبارہ اداکاری کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔جبکہ دوسری جانب دوسری جانب اداکارہ نور بخاری اور ان کی بہن فاریہ بخاری پر سوشل میڈیا اور شوبز کے سنجیدہ حلقوں نے نشتر برسانا شروع کر دیے ہیں۔نور بخاری اور ان کی بہن فاریہ بخاری نے پچھلے کافی عرصے سے پردے کے لئے عبایہ کا استعمال شروع کر رکھا تھا تاہم اب نور کی بہن فاریہ بخاری نے عبایہ اتار دیا ہے جبکہ اس کے ساتھ اداکارہ نور نے حال ہی میں ریلیز ہونے والی ایک فلم کے پریمیئر میں شرکت کی تھی اور انہوں نے اپنے ہاتھ میں الیکٹریکل تسبیح پکڑ رکھی ہے اور ان کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر آنے کے بعد تنقید کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔سوشل میڈیا پر لوگوں نے سخت الفاظ استعمال کیے ہیں۔واضح رہے کہ معروف پاکستانی اداکارہ نور بخاری نے دنیا پر دین کو ترجیح دینا پسند کیا ہے ۔ اداکارہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ساری زندگی بیکار گزرنے کے بعد زندگی کا اصل مقصد اب سامنے آیا ہے ۔ معروف اداکارہ فلم انڈسڑی کو خیر باد کہہ کر اپنی زندگی دین کے اصولو ں کے مطابق گزار رہی ہیں ۔انہوں نے نہ صرف نماز کی پابندی کرنا شروع کر دی ہےبلکہ وہ اپنا وقت عبادات میں گزارنا پسند کرتی ہیں ،ساتھ ہی ساتھ وہ فلاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں ۔

متعلقہ خبریں