تصویر بولتی ہے

2017 ,مارچ 28



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک): چونگی امر سدھو کا 18 سالہ آفاق علی اچھرہ فرنیچر مارکیٹ میں لکڑی خراد کا کام کرتا ہے۔اس کا باپ راجگری کا کام کرتا ہے۔یہ چار بہن بھا ئی ہیں۔نامساعد گھریلو حالات کے باعث کو ئی بھی سکول کی تعلیم حاصل نہ کر سکا۔ جبکہ باقی بہن بھا ئی بھی مختلف قسم کی محنت مزدوری کرتے ہیں۔ جبکہ یہ خود اپنے چچا کے پاس 7سال سے لکڑی خراد کا کام کر رہا ہے ۔اس نے چھ سال کام سیکھنے میں گزارے ہیں۔ اب مکمل کام سےکھنے کے بعد گزشتہ ایک سال سے 10 ہزار ماہوار پر کام کر رہا ہے۔ باپ بوڑھا ہونے کے سبب اب مستقل کام نہیں کر سکتا۔ گھر ان کا اپنا ہے ،اور سب بھا ئی مل جل کر اپنے گھر کے کفیل ہیں۔ تعلیم نہ ہونے کے باوجود یہ لوگ محنت مزدوری سے گھر کے اخراجات پورے کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔

متعلقہ خبریں