شوہر کی مردانہ کمزوری پر طعنہ، غصے میں آکر جان سے ہی مار ڈٖالا

2018 ,جون 19



لندن(مانیٹرنگ رپورٹ) کسی کی معذوری یا کمزوری کا مذاق اڑانا یقیناً اچھی بات نہیں لیکن اس کا یہ مطلب بھی نہیں کہ مذاق اڑانے والے کو جان سے ہی مار دیا جائے۔ برطانیہ میں ایک بدبخت خاوند نے عین ایسی ہی حیوانیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی بیوی کو قتل کر ڈالا ہے۔ تفصیلات کیمطابق عدالت کو بتایا گیا ہے کہ 44سالہ میلانیہ اپنے 49سالہ خاوند ڈیوڈ کلارک کا اکثر مذاق اڑاتی تھی اور اسے مردانہ کمزوری کا طعنہ دیتے تھی۔ کمزوری کے طعنے پر ایک رات ڈیوڈ ایسا مشتعل ہوا کہ چاقو کے پے در پے وار کر کے میلانیہ کی جان ہی لے لی۔

پولیس کا کہناہے کہ جس رات میلانیہ کو قتل کیا گیا اسی رات اس نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک ہم جنس پرست معاشقے کا تذکرہ بھی کیاتھا، تاہم یہ واضح نہیں کہ اس کی ہم جنس پرستی کا قتل سے کوئی تعلق ہے یا نہیں۔ ڈیوڈ نے بھی عدالت کو بتایا گیا کہ نیو ائر نائٹ کے موقع پر میلانیہ نے اس کے ایک دوست کی بیٹی کے ساتھ اپنے بیڈ روم میں وقت گزارا تھا لیکن ڈیوڈ کو خبر نہیں تھی کے ان دونوں کے درمیاں جنسی نوعیت کا تعلق ہے۔ بعد ازاں میلانیہ نے ڈیوڈ کو خود ہی اس جنسی تعلق کے بارے میں بتایا تھا۔ اس کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ کیٹی سباسچین نامی لڑکی کی ساتھ اپنے جنسی تعلق سے ڈیوڈ کے ساتھ تعلق کی نسبت کہیں زیادہ مطمئن ہے۔

 

متعلقہ خبریں