ریلوے پولیس کے اے ایس آئی میاں اشرف علی اور ملازمین کابڑا کارنامہ

2019 ,فروری 25



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) ایس ایس پی ریلوے پولیس میاں افنان امین کی سربراہی میں ریلوے پولیس نے بادامی باغ ریلوے اسٹیشن سے 13 من چھالیہ کی سمگلنگ اور ریلوے میٹریل چوری کی کوشش ناکام بنا دی گئی ۔ملزم جہانزیب خان سکنہ شیلر چوک باغبانپورہ لوڈ رکشہ نمبری ایل ای یو.9807 پر 4 عدد ڈراموں میں 13 من چھالیہ کراچی بھجوانے کیلئے بادامی باغ ریلوے اسٹیشن پر لایا ،جسکو ریلوے پولیس اے ایس آئی میاں اشرف علی اور ملازمین محمد عرفان ، عبدالغفار ، محمد زمان نے موقع پر قابو کر لیا ایک اور کاروائی میں انچارج ریلوے پولیس بادامی باغ نے ریلوے میٹریل چور کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ۔ملزم محمد شکیل بادامی باغ ریلوے اسٹیشن سے 13 عدد آہنی پائپ وزنی 110 کلو گرام ریلوے میٹریل چوری کر کے لے جا رہا تھا ، ملزموں کیخلاف تھانہ ریلوے پولیس میں مقدمات درج کر لیا گیا ہے ۔ ریلوے پولیس اے ایس آئی میاں اشرف علی اور ملازمین کوتعریفی اسناد ملیں گی۔

متعلقہ خبریں