بھارت کیوں شور مچا رہا ہے ۔۔۔۔؟ پاکستان نے کرتارپورراہداری پر بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہوئے اصلیت سامنے رکھ دی

2018 ,دسمبر 1



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے کرتارپورراہداری پر بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہوئے کہا پاکستان کے مثبت قدم کو کسی اور معاملے سے جوڑنا بدنیتی ہے، کرتارپور کوریڈور پر بھارت سمیت عالمی سطح پرمثبت ردعمل ملاہے۔ پاکستان کو بھارتی میڈیا کے بعض حصوں کے منفی پروپیگنڈے پر افسوس ہے۔ پاکستانی دفتر خارجہ نے کرتارپورراہداری پر بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے کو مسترد کردیا اور کہا پاکستان کو بھارتی میڈیا کے بعض حصوں کے منفی پروپیگنڈے پر افسوس ہے، پاکستان کامثبت قدم سکھ بھائیوں کی سہولت کے لئے ہے، مثبت قدم کو کسی اور معاملے سے جوڑنا بدنیتی ہے۔ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کےمثبت فیصلے کو سکھ کمیونٹی نے کو سراہا ہے، پاکستان آئندہ برس بابا گرونانک کا جنم دن منانے کے لئے ہر ممکن مدد فراہم کرے گا، احسن کوشش کے خلاف بات کرنے والے اینٹی پاکستان ہیں جو ناکام ہوں گے۔ڈاکٹر فیصل نے کہا پاکستان اب زمینی ڈھانچے پر کام شروع کرےگا، امید ہے بھارت ویزہ سمیت دیگر ضروریات پر پاکستان سے بات چیت کرے گا، کرتارپور کوریڈور پر بھارت سمیت عالمی سطح پر مثبت ردعمل ملاہے۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان مخالف عناصر اپنے پروپیگنڈے میں کامیاب نہیں ہوں گے، خوشی ہے تقریب میں بھارت کی مرکزی اور پنجاب حکومت کے نمائندگی تھی۔اس سے قبل ملتان میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سکھوں نے گوردوارہ کرتاپور جانے کی درخواست کی تھی، دنیا بھر کے سکھوں کی خواہش کو موجودہ حکومت نے پورا کردیا، ہم کرتاپور راہداری کھولی دنیا بھر میں ہمارا اقدام سراہا گیا، بھارتی حکومت کا شکر گزارہوں، انہوں نے اقدام پر رضامندی ظاہر کی، بھارتی حکومت نے کابینہ کا اجلاس بلایا اور راہداری منصوبے کی منظوری دی۔

متعلقہ خبریں