انوشکا شرما کے ساتھ شادی کے بعد پہلا دھچکا، ویرات کوہلی کے ساتھ انہونی ہوگئی

کیپ ٹاﺅن (مانیٹرنگ ڈیسک): بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیا ن جاری پہلے ٹیسٹ میچ کا پہلا روز ختم ہو گیاہے ،ویرات کوہلی بھارتی اداکارہ انوشکا شرماکے ساتھ شادی کے بعد ساوتھ افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں کپتانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں تاہم وہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اور،جنوبی افریقہ کے 286 رنز کے خلاف بیٹنگ کیلئے میدان میں آئے تو صرف 5رنز بنا کر آوٹ ہو گئے ۔ بھارت نے جنوبی افریقہ کے 286 رنز کے جواب میں تین وکٹوں کے نقصان پر 28 رنز بنا لیے ہیں ، ایم وجے اور شیکھر دھون نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا لیکن اوپننگ پر آئے وجے صرف 1 سکور اور شیکھر دھون 16 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے تاہم تیسرے نمبر پر کوہلی بیٹنگ کیلئے آئے تو بھارتی کرکٹ شائقین کے حوصلے بڑھے لیکن کوہلی بھی پرفارمنس دینے میں مکمل ناکام رہے اور 5 رنز بنا کر پولین لوٹ گئے ۔اس سے قبل جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 286 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی جس میں اے بی ڈویلئرز 65 رنز کے ساتھ سرفہرست رہے،پلیسزز62 اور ڈی کاک نے 43 رنز بنائے۔ ان کے علاوہ مہاراج 35 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہی۔اس سےقبل بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی دنیا بھر میں اپنی بہترین بلے بازی کے ساتھ ساتھ بطور عمدہ فیلڈر بھی جانے جاتے ہیں ۔2017ءمیں ویرات کوہلی نے کئی بیٹنگ ریکارڈز تو اپنے نام کیے ہیں لیکن اگر ان کی فیلڈنگ کی بات کی جائے تو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ،شاید یہ سال ان کے لیے زیادہ اچھا ثابت نہیں ہواہے ۔2017ءمیں ویرات کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز چھوڑنے کا ریکارڈ اپنے نام کیا ہے ،حیران کن بات یہ ہے کہ کوہلی کپتان ہونے کے باوجود عمومی طور پر سلپ میں فیلڈنگ کرتے نظر آتے ہیں جبکہ سلپ فیلڈنگ کو ایک مخصوص فیلڈنگ پوزیشن سمجھا جاتا ہے اور اس کے لیے ٹیم میں کچھ کھلاڑی مختص کیے جاتے ہیں ۔