بلاول بھٹو اور فواد چودھری کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ ،جان کر آپ بھی مسکرا دیں گے

2019 ,جون 25



اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری کاایک دوسرے کے ساتھ مسکراتے ہوئے دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہو گیا ۔  فواد چودھری بلاول کی نظروں کے سامنے سے گزرے تو بلاول نے انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میرے بھائی کہاں بھاگ رہے ہیں ؟اس پر جواب دیتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ میں آپ کے لیے راستہ صاف کر رہا ہوں ۔اس موقع پر بلاول بھٹو اور فواد چودھری ایک دوسرے سے گلے ملے ،بلاول بھٹو اور فواد چودھری نے مسکراتے ہوئے ایک دوسرے سے خیریت دریافت کی۔

    متعلقہ خبریں