انا للہ وانا الیہ راجعون : پوری (ن) لیگ سوگ کے لیے پہنچنا شروع، ایاز صادق کے حوالے سے افسوسناک خبر آگئی

2019 ,اپریل 13



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی خوش دامن شدید علالت کے بعد انتقال کر گئیں۔جنہیں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔ روزنامہ اوصاف کے مطابق مرحومہ کی نماز جنازہ گزشتہ شام جسٹس سردار اقبال روڈ پر ادا کی گئی۔ جس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں، بیورکریٹس اور مرحومہ کے عزیز و اقارب نے شرکت کی۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق شیخوپورہ میں مکئی روڈ پر سیاسی شخصیت کے ڈیرے پر رسم حنا کے پروگرام میں فائرنگ کے نتیجے میں 15سالہ بچے سمیت2افراد جان بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا ۔بتایا گیا کہ ڈیرہ امجد چنار لاغرپر جگدئے خان نامی نوجوان کی رسم حنا میں شراب کے نشہ میں دھت افراد مجری دیکھ رہے تھے کہ اسی دوران یاسر نامی نوجوان نے فائرنگ شروع کردی گولیاں لگنے سے15سالہ بچے سمیت3افراد شدید زخمی ہوگئے جن کو مضروبی حالت میں ڈی ایچ کیوہسپتال شیخوپورہ کے ایمرجنسی میں منتقل کیا گیا جہاں پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے عاطف ،15سالہ اظہر لاہور کے میوہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے ، طفیل کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے بھکھی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے یاسر اورڈیرئے کے مالک امجد وٹوں کو گرفتارکرلیا ، مقدمہ مدعی کاشف کی جانب سے بھکھی پولیس کو دی جانے والی تحریری درخواست میں کہا گیا کہ امجد وٹوں کے ڈیرئے پر رسم حنا جاری تھی کہ اچانک امجدوٹو ،توکل وٹو اور جگدئے خان،یاسر اوررائے زاہدی وغیرہ نے اپنے آتشیں اسلحہ سے فائرنگ شروع کردی میرئے بھائی محمد عاطف نے فائرنگ کرنے والوں کی منت سماجت کرکے فائرنگ سے منع کیاجس پر یاسر وٹو اورسجاد وٹونے میرئے بھائی کو گالم گلوچ شروع کردی جن کو منع کرنے پر یاسر وٹونے فائرنگ کردی جس سے میرا بھائی عاطف اسکے ساتھ کھڑئے محمد طفیل اوراظہرگولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوکر زمین پر گر پڑئے اس دوران بھگدڑ مچ گئی اور خوف وھراس پھیل گیا،ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے،تینوں مضروبان کو ڈی ایچ کیوہسپتال شیخوپورہ کے ایمرجنسی میں منتقل کیا گیا جہاں پر میرابھائی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستہ میں دم توڑ گیاجبکہ طفیل اور اظہر کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو کے ایمرجنسی میں منتقل کردیا گیا جہاں پر دونوں زخمیوں کو طبی امداد کے بعد لاہور کے ہسپتال میں ریفرکردیا گیا برادرم محمد عاطف،دلبر حسین،خالد محمود شادی میں مدعو نہ تھے ،رائے محمد افضل،رائے محمد عارف سکنہ پیر کوٹ دوستوں کے اسرارپر ساتھ گیاتھا ۔بھکھی پولیس نے مقدمہ مدعی کی تحریری درخواست پر کارروائی شروع کردی ہے۔

متعلقہ خبریں