برطانیہ کی سب سے طاقتور مسلمان خاتون نے ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی دارالامرا کی ٹوری رکن سعیدہ وارثی یہودی اخبار کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیت گئیں۔ یہودی اخبار نے سعیدہ وارثی پر داعش کی حمایت کرنے سے متعلق کئی آرٹیکلز چھاپے جس پر انہوں نے اخبار کے خلاف عدالت سے رجوع کیا۔سعیدہ وارثی نے کہا کہ میری ساکھ کو نقصان پہنچانے کے لئے بار بار آرٹیکل چھاپے گئے جن میں انتہا پسندی کی حمایت اور داعش کے لئے نرم گوشہ رکھنے کے الزامات لگائے گئے۔سعیدہ وارثی نے کہا کہ اخبار نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے صفحہ اول پر معذرت شائع کی اور وہ 20 ہزار پاونڈ ہرجانہ ادا کرے گا جو فلاحی کاموں پر خرچ کروں گی۔