ہوگا اب پورا انصاف۔۔۔۔عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی نے اپنا نیا گانا متعارف کروا دیا سن کر عمران خان بھی خوشی سے نہال ہو گئے

2018 ,جولائی 20



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ہوگا پورا انصاف ، قرضے ہونگے نہ معاف ،چوروں کی ہوگی دھلائی ،ہماری پی ٹی آئی آئی، معروف گلوکار عطاء اللہ عسییٰ خیلوی نے نیا گیت متعارف کروادیا نئے گیت نے کہا گیا جو بدلیں گے چہرے تو آئیں گے سویرے کہیں بہے گا نہ خون لاگؤ ہوگا ہر پے قانون عطاء اللہ عسییٰ خیلوی نے جوش اور جذبہ سے سرشاد گیت نے پی ٹی آئی کے متوالوں کا نہ صرف خون گرما دیا بلکہ پی ٹی آئی کے منشور کے بول گیت میں شامل کرکے عام شہری کو سمجھانے کیلئے ایک نئی راہ بھی متعین کردی عمران خان نے عطاء اللہ عسییٰ خیلوی کے نئے گیت کو سہراتے ہوئے اپنے تمام جلسوں میں موجودہ گیت کے بول چلانے کا بھی حکم دے دیا ہے پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق عطاء اللہ عسییٰ خیلوی کے گیت سے ان کے منشور سے متعلق مکمل آگاہی ہے اور اس سے عام شہری باآسانی سوچ اور سمجھ پائے۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق ملک میں عام انتخابات شروع ہونے میں پانچ روز باقی ہیں اور تمام سیاسی جماعتیں اپنی انتخابی مہم زوروں سے چلا رہی ہیں ہیں اور تحریک انصاف نے بھی انتخابی مہم کے لئے نیا گانا تیار کروایا ہے، جسے عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے گایا ہے اور آج تحریک انصاف کے لاہور میں ہونے والے جلسوں میں یہ گانا بھی چلایا جائے گا۔ پاکستان تحریک انصاف کے انتخابی مہم کے شیڈول کے مطابق عمران خان لاہورمیں آج دوبارہ سیاسی رنگ جمائیں گے اور لاہور کے 6حلقوں میں انتخابی دورےکریں گے، این اے136 رائیونڈ کے ریلوےسٹیڈیم میں پہلاجلسہ ہوگا عمران خان این اے135ٹھوکرنیازبیگ میں بھی جلسےسےخطاب کریں گے جبکہ این اے133اکبرچوک میں بھی کپتان کاجلسہ ہوگا،انتخابی مہم کے شیڈول کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف کا این اے132کاہنہ مین فیروزپورروڈپربھی انتخابی جلسےسےخطاب ہوگا جبکہ این اے126سبزہ زارپارک میں بھی کپتان انتخابی میلہ لگائیں گے لاہورمیں آج کی انتخابی مہم کااختتام غازی آبادجلسےمیں کیاجائےگا۔فوک گلوکار عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے عمران خان کی ہدایت پر نیا گانا ریکارڈ کروایا ہے جس کے بول کچھ یوں ہیں۔۔۔آئے گی پی ٹی آئی تو دیکھے گی خدائی، ہوگا پورا انصاف، ہوں گے قرضے نہ معاف، ہوگی چوروں کی خوب دھلائی، جو بدلیں گے چہرے تو آئیں گے سویرے، کہیں بہے گا نہ خون، لاگو ہوگا قانون، سارے ٹوٹیں گے ظلم کے پہرے۔

متعلقہ خبریں