دیپکا پڈوکون امید سے ۔۔۔۔۔؟ ایسی تصویر منظر عام پر آ گئی کہ مداح خوشی سے جھوم اٹھے

2019 ,مئی 27



ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی حال ہی میں شادی ہوئی اور انہیں ان کے مداح بالی ووڈ کی نمبرون جوڑی قرار دے رہے ہیں۔اب دپیکا کے متعلق ایک اور افواہ گردش میں ہے۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق ان کے کچھ مداح کہہ رہے ہیں کہ دپیکاپڈوکون ماں بننے والی ہیں۔ وہ یہ بات کس بنیاد پر کہہ رہے ہیں، یہ کسی کو معلوم نہیں۔ گزشتہ دنوں رنویر سنگھ نے دپیکا کی ایک تصویر سنیپ چیٹ کے معروف ’بے بی فلٹر‘ کے ذریعے پوسٹ کی جس میں دپیکا کم عمر لڑکی لگ رہی ہوتی ہے۔ رنویر سنگھ نے اس تصویر میں دپیکا کو ٹیگ کرنے کے علاوہ کچھ نہیں لکھا تاہم ان کے مداحوں نے اس کا یہ مطلب لے لیا کہ شاید رنویر اور دپیکا کے گھر میں کوئی ننھی دپیکا آنے والی ہے۔ چنانچہ وہ اس تصویر کے نیچے کمنٹس میں مبارکباد دینے لگے۔ سری پال بھنسالی جین نامی صارف نے لکھا کہ ”مبارکباد سر، پلیز ان 9مہینوں میں دپیکا کا بہت خیال رکھیے گا۔ کپل شرما نامی ایک صارف نے تسلی کرنے کے لیے پوچھ لیا کہ ”خوشخبری آنے والی ہے کیا؟“ اب حقیقت کیا ہے، یہ تو رنویر اور دپیکا ہی اپنے مداحوں کو جب بتائیں تو بتائیں۔

متعلقہ خبریں