گر فتار بھارتی پائلٹس کے ساتھ کیا سلوک کیا جائے گا؟پاک فوج نے اہم اعلان کردیا

2019 ,فروری 27



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک): آج پاکستان نے بھارت کے دو طیارے تباہ کر دئیے ہیں جس کے بعد ڈی جی آئی ایس پی آر اہم پریس کانفرنس کی۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بتایا کہ پاکستان کی زمینی فورسز نے زندہ بچ جانے والے بھارتی پائلٹس کو حراست میں لے لیا ۔ ہم نے ان کے ساتھ ایک مہذب ملک کی طرح سلوک کیا ۔ان میں سےایک پائلٹ زخمی تھے جنہیں طبی امداد کے لیے سی ایم ایچ منتقل کیا گیا جس کا پورا خیال رکھا جائے گا۔واضح رہے پاکستان نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی پائلٹس کو مار گرایا جس کے نتیجے میں دو پائلٹس ہلاک ہو گئے جبکہ مجموعی طور پر تین پائلٹس کو پاک فوج نے گرفتار کر لیا۔ گرفتار پائلٹس میں سے ایک پائلٹ زخمی تھا جسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔زخمی بھارتی پائلٹ کا ویڈیو پیغام بھی جاری کر دیا گیا ہے جس میں بھارتی پائلٹ کا کہنا ہے کہ میں بھارتی فضائیہ کا افسر ہوں۔ میں ایک فلائنگ پائلٹ ہوں۔ میرا نام ونگ کمانڈر ابھی نندن ہے۔ میرا سروس نمبر 27981 ہے ۔ میرا مذہب ہندو ہے۔ بھارتی پائلٹ نے ویڈیو پیغام میں آئی ایم سوری بھی کہا ۔ بھارتی پائلٹ کی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر کافی مقبولیت حاصل ہو رہی ہے۔

متعلقہ خبریں