سری دیوی کی زندگی کے آخری چند لمحات کا یہ احوال آپ کی آنکھیں نم کر ڈالے گا

2018 ,فروری 25



نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کوئن سری دیوی کی اچانک موت نے بالی ووڈ انڈسٹری کو سوگ میں مبتلا کر دیا ہے اور کسی کو بھی یقین نہیں آ رہا ہے کہ وہ اب اس دنیا میں نہیں رہیں۔ ان کی اچانک موت کے بعد بہت سی تفصیلات سامنے آ رہی ہیں لیکن وہ صرف ایک روز قبل کہاں تھیں اور کیا کر رہی تھیں؟ اس انکشاف پر بھی کسی کو یقین نہیں آ رہا۔سری دیوی دبئی میں تھیں جہاں انہوں نے اپنے شوہر بونی کپور اور بیٹی کے ہمراہ موہت مرواہ کی شادی میں شریک ہوئیں جس کی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آ چکی ہیں۔ سری دیوی کے دیور اور اداکار سنجے کپور نے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ وہ شادی میں شریک ہوئیں۔سری دیوی اپنے شوہر بونی کپور اور بیٹی خوشی کپور کیساتھ اداکارہ سونم کپور کے کزن موہت مرواہ کی شادی میں شریک ہوئیں جس کی تصاویر اور ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر آنسوﺅں کا سیلاب برپا کر دیا ہے۔

متعلقہ خبریں