وفاقی وزیر نے بھارتی ہائی کمشنر کو ملک سے نکالنے کی بنیادی وجوہات بیان کردیں

2019 ,اگست 8



اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ اگر بھارت ڈپلومیسی پر یقین نہیں کرتا اور بات چیت کرنے پر تیار نہیں تو پھر یہاں بھارتی ہائی کمشنر کی کیا ضرورت ہے ؟ جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“میں گفتگو کرتے ہوئے فوادچودھری نے کہا کہ بھارت نے جو کچھ کیاہے اس سے یہ بات ثابت ہوگیاہے کہ بھارت ہمارے مذاکرات کی خواہش کو ہماری کمزور ی سمجھتاہے ۔

    انہوں نے کہا کہ اگر بھارت ڈپلومیسی پر یقین نہیں کرتا اور بات چیت کرنے پر تیار نہیں تو پھر یہاں بھارتی ہائی کمشنر کی کیا ضرورت ہے ؟ انہوں نے کہا کہ اگر بھارت مذاکرات کی طرف نہ آیا تو بات بڑھ بھی سکتی ہے ، ہم زندہ قوم ہیںاور قومیں اپنی بقاءاور تحفظ کیلئے ہر حد تک جاتی ہیں اور ہم بھی جائیں گے ۔

    متعلقہ خبریں