ارکان اسمبلی کی تنخواہیں بڑھانے کے حوالے سے وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری کا حیران کن موقف سامنے آگیا

2019 ,مارچ 14



لاہور (مانیٹرنگ رپورٹ) پنجاب کے وزیر اطلاعات صمصام بخاری نے کہا ہے کہ اسمبلی ارکان کی تنخواہوں کا فیصلہ اتفاق رائے سے ہوا ہے، حقائق کو سامنے رکھیں تو پنجاب اسمبلی کے ارکان کی تنخواہ دیگر اسمبلیوں کی نسبت بہت کم تھی۔صمصام بخاری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی تنخواہ کم ہے تو یہ ان کی اپنی سادگی کا انداز ہے، پنجاب اسمبلی ارکان کی تنخواہوں کا فیصلہ متفقہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ارکان کی تنخواہ گریڈ 18 کے افسر سے بھی کم تھی جبکہ تمام ارکان کو ہاسٹل میں کمرہ بھی نہیں ملتا۔

    متعلقہ خبریں