پاکستانی قید میں موجود بھارتی پائلٹ کی خاطر داری۔۔۔۔ امریکی کامیڈین ’’ جرمی میکلیلن‘‘ نے پاک فوج کا سلام پیش کرتے ہوئے بڑی بات کہہ د ی

2019 ,فروری 27



نیویارک ( مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکی اداکار جرمی میکلیلن نے پاک فوج کی خاطرداری کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی قید میں موجود بھارتی فضائیہ کا کپتان لیجنڈری خاطر داری انجوائے کر رہا ہے ، جو کہ جنگی جنون میں مبتلا بھارت کے منہ پر تمانچے کے برابر ہے۔  آج پاکستان نے بھارتی طیارے مار گرائے ہیں جب کہ تین پائلٹس کو زندہ پکڑا ، بھارت کے قیدی پائلٹ کا اہم بیان سامنے آیا ہے ، لیکن یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ بھارتی اہلکار کے ہاتھ میں چائے کا کپ نظر آیا اور انتہائی مطمئن نظر آیا جو کہ جنگی جنون میں مبتلا بھارت کے منہ پر تمانچے کے برابر ہے ، ابھے نندن کا کہنا تھا کہ پاکستانی فوج کا رویہ انتہائی متاثر کن ہے ، جنگی قیدی نے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا ، ریکارڈ پر لانا چاہتا ہوں کہ میرا بہت خیال رکھا گیا ہے ، اگر میں بھارت واپس چلا گیا ، تو بھی میرا بیان تبدیل نہیں ہو گا ، ہماری فوج بھی پاک فوج کی طرح رویہ اختیار کرے ، اس نے مزید کہا کہ گرفتاری کے بعد مجھے بہترین طبی امداد دی گئی ، پاک فوج کے افسران بہترین لوگ ہیں ، انہوں نے مجھے لوگوں کے ہجوم سے بھی بچایا ، بھارتی پائلٹ نے مزید کہا کہ میں اپنے بارے میں زیادہ نہیں بتایا سکتا ، میران تعلق جنوبی بھارت سے ہے ، جب کہ اس سے قبل زخمی بھارتی پائلٹ کی ویڈیو بھی جاری کر دی گئی ہے۔ جس میں بھارتی پائلٹ کا کہنا ہے ، کہ میں بھارتی فضائیہ کا افسر ہوں ، میں ایک فلائنگ پائلٹ ہوں ، میرا نام ونگ کمانڈر ابھی نندن ہے ، میرا سروس نمبر 27981 ہے ، میرامذہب ہندو ہے ، بھارتی پائلٹ نے ویڈیو میں جب بھارتی کپتان سے مزید معلومات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ، تو اس نے آئی ایم سوری کہہ کر معذرت کر لی اور سوال کیا کہ کیا میں پاکستان آرمی کے ساتھ ہوں؟ بھارتی پائلٹ کی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر کافی مقبولیت حاصل ہو رہی ہے ، اس ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی قید میں موجود بھارتی فضائیہ کا کپتان لیجنڈری خاطر داری انجوائے کر رہا ہے۔ خیال رہے کہ انڈیا اور پاکستان نے ایک دوسرے پر فضائی حدود کی خلاف ورزی کے نئے الزامات عائد کیے ہیں اور پاکستانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے لائن آف کنٹرول عبور کر کے پاکستان میں داخل ہونے والے دو انڈین طیاروں کو مار گرایا ہے ، اس سے قبل پاکستان نے کہا تھا کہ اس کے طیاروں نے اپنی فضائی حدود میں رہتے ہوئے لائن آف کنٹرول کے پار اہداف کو نشانہ بنایا ہے ، پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری کردہ پیغام میں کہا گیا ہے کہ بدھ کی صبح پاکستانی فضائیہ کی کارروائیوں کے بعد انڈین فضائیہ کے طیاروں نے ایک مرتبہ پھر ایل او سی عبور کی

متعلقہ خبریں