عزت سے سچ بتا کر معافی مانگنے میں مسئلہ ہے تو پھر بے عزتی آپکا مقدر ہے۔ ماروی میمن نے چپ کا روزہ توڑتے ہوئے بڑا اعلان کر دیا

2019 ,جولائی 3



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما ماروی میمن نے 3 سال بعد خاموشی توڑنے اور تہلکہ خیز انکشافات کرنے کا عندیہ دے دیا۔ماروی میمن کا اپنے ٹویٹر پیغام میں کہنا تھا کہ عزت سے سچ بتا کر معافی مانگنے میں مسئلہ ہے تو پھر بے عزتی ہی آپ کا مقدر ہے ، اب تین سال ہونے والے ہیں۔لیکن اب میرے خیال سے اس میں ایک دن بھی تاخیر کرنے کی گنجائش نہیں ہے۔ماروی میمن نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ تب تک کے لیے میری یہ آخری ٹویٹ ہے۔میں انتظار کروں گی اور پھر جو ہونا ہے ہو جائے۔ماروی میمن نے لاہور میں ایک اہم پریس کانفرنس کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ثبوت پیش کرنے کا اعلان کر دیا۔خیال رہے کہ اسحاق ڈار اورماروی میمن کی شادی کی خبریں کافی گردش کرتی رہی ہیں لیکن اس حوالے سے کھُلے عام کوئی اعلان یا اعتراف نہیں کیا گیا۔ماروی میمن نے الیکشن سے قبل مسلم لیگ ن کے حوالے سے کئی ٹویٹس بھی کیے تھے جس میں انہوں نے مسلم لیگ ن کی قیادت کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔ اپنے ایک بیان میں ماروی میمن نے قیادت کے خلاف ٹویٹس کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میرے میں چودھری نثار علی خان اور زعیم قادری جتنی ہمت نہیں ہے لیکن میں وقت آنے پر سب کچھ بتا دوں گی۔ جب کہ دوسری جانب : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی و تجزیہ کار چوہدری غلام حسین نے کہا کہ مریم نواز کا پہلے تو حمزہشہباز شریف اور شہباز شریف کے خاندان سے تنازعہ تھا لیکن اب انہوں نے ایک نیا محاذ کھول لیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ مریم نواز کی ہمشیرہ اسحاق ڈار کی بہو ہیں۔ مریم نواز نےاسحاق ڈار اور ماروی میمن کی شادی پر اعتراض کرتے ہوئے اسحاق ڈار سے گلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ نے ماروی میمن سے خفیہشادی کر کے ہماری پارٹی اور ہماری حکومت کی پیٹھ میں چھُرا گھونپی ہے۔ اب وہ ہمارا بیڑہ غرق کر رہی ہے۔۔ آپ نے ان کو جو پیسہ دینا ہے وہ دیں اور معاملہ طے کریں۔

متعلقہ خبریں