جیل میں ایک اور سیاستدان کی طبیعت بگڑگئی ، رات گئے ہسپتال منتقل

2019 ,جون 18



لاہور(مانیٹرنگ رپورٹ) سابق صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا جیل میں بلڈ پریشر ہائی ، پنجاب کارڈیالوجی منتقل کردیا گیا۔ سابق صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا جیل میں بلڈ پریشر ہائی ہوگیا ہے جس پر ان کو فوری پنجاب کارڈیالوجی منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈاکٹرز کے مطابق خواجہ سلمان رفیق کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔ واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے آج ہی خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کی درخواست ضمانت مسترد کی تھی ۔ لاہور ہائیکورٹ کے دورکنی بنچ نے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں درخواست ضمانت مسترد ہونے کا فیصلہ سنایا تھا ۔

    متعلقہ خبریں