جنگل کا شیر بھی کراچی کنگز کا دیوانہ

2018 ,مارچ 16



کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک): پاکستان سپر لیگ کا جادو ملک بھر میں سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ ایسے میں جنگل کا شیر سمبا بھی پی ایس ایل کی فیورٹ ٹیم کراچی کنگز کا دیوانہ نکلا۔کراچی کے رہائشی حسن نے گھر میں شیر پالا ہوا ہے جس کا نام سمبا ہے۔ حسن کی طرح یہ شیر بھی کراچی کنگز کا دیوانہ ہے اور کراچی کنگز کی ٹی شرٹ اور کیپ پہن کر بہت لطف اندوز ہوتا ہے۔یاد رہے کہ کراچی کنگز اب تک کی پاکستان سپر لیگ کی فیورٹ ٹیم ہے جو 9 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر پہلی 4 بہترین ٹیموں میں شامل ہے۔حسن کو امید ہے کہ کراچی کنگز کی ٹیم بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پی ایس ایل جیتے گی اور ٹرافی اپنے نام کرلے گی۔

متعلقہ خبریں