اداکارہ صبور علی اور صحیفہ جبار خٹک کے مذاق کا نشانہ بننے والا ونڈو کلینر دراصل کون نکلا ؟ دھماکہ خیز انکشاف

2019 ,مئی 12



کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں اداکارہ صبور علی اور صحیفہ جبار خٹک کے مذاق کا نشانہ بننے والے ونڈو کلینر کا موقف بھی سامنے آگیا۔اداکارہ صبور علی نے انسٹاگرام پر سٹوری شیئر کی تھی جس میں وہ ساتھی اداکارہ صحیفہ جبار خٹک کے ساتھ مل کر اپنے سیٹ پر کام کرنے والے ونڈو کلینر کا مذاق اڑا رہی تھیں۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صبور علی ، صحیفہ جبار خٹک اور ونڈو کلینر (اسسٹنٹ ڈائریکٹر احسان شیخ ) نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔احسان شیخ نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہم ایک پراجیکٹ کر رہے ہیں جس میں فیملی کی طرح کام کر رہے ہیں ہمارا کام ہی لوگوں کی انٹرٹینمنٹ کرنا ہے اور جب تک ہم خود تفریح نہیں کریں گے تو آپ کو کیسے انٹرٹین کرسکیں گے۔ ہم لوگ بچوں کی طرح شرارتیں کرکے کام کرتے ہیں تاکہ آپ لوگوں کو تفریح فراہم کرسکیں۔ احسان شیخ (وائرل ویڈیو کا ونڈو کلینر ) نے کہا کہ جو ویڈیو وائرل ہوئی اس کا مقصد کسی کی دل آزاری کرنا نہیں تھا، وہ ایک مذاق تھا جسے کچھ لوگوں نے منفی رنگ دے دیا لیکن درحقیقت ایسا کچھ نہیں تھا، ہم لوگ فیملی کی طرح ایک ساتھ ہیں اور آنے والے وقت میں بھی ہمیشہ ایک ساتھ رہیں گے۔ یاد رہے ماڈل صبور علی کی ایک ایسی ویڈیو وائرل ہوگئی جسے دیکھ کر ہرپاکستانی تلملااٹھا، وہ شیشے صاف کرتے ہوئے محنت کش کو دیکھ کر اس کے بارے میں تضحیک آمیز جملے بول رہی ہیں۔ سوشل میڈیا صارف نے ویڈیو شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ ”اگر زیرنظرویڈیو میں موجود لڑکا اسٹنٹ ڈائریکٹر ہی ہے تو تب بھی ماڈل پیشے کی توہین کررہی ہیں جیسے کہ صفائی ستھرائی کاکام کرنا کوئی اچھی چیز نہیں، نام نہاد سلیبرٹیزصبور علی اور صحیفہ جبار خٹک سیٹ پر موجود تھیں اور کھڑکیاں صاف کرنیوالے غریب شخص کا کھلے عام مذاق اڑاتی رہیں، پھر یہی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئرکردی، کہہ سکتے ہیں کہ ٹی وی میڈیا ان پڑھ اور گھٹیاں لوگوں سے بھرا ہوا ہے“۔ویڈیو میں یہ بھی سنا جاسکتا ہے کہ”کیا کیا خواب لے کر اس کی ماں نے اسے گھر سے بھیجاتھا، یہ صبح اٹھ کر اپنی بیڈ شیٹ بھی ٹھیک نہیں کرتا ہوگا، کمبل بھی تہہ نہیں کرتا ہوگا، اب یہ یہاں لگاہوا ہے ، اس بارے میں آپ کا کیا کہنا ہے؟‘۔بعدازاں اس کی بات کی تصدیق ہو گئی کہ شیشوں کی صفائی کرنیوالا شخص ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر احسان ہے جس کیساتھ کام کرنے کے لیے صبور علی سیٹ پر موجود تھیں اور وہ ان کا دوست تھا۔اس ویڈیو کے سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارفین بھی تلملا اٹھے اور ان سلیبرٹیز کو کھری کھری سنادیں، قیصر حبیب نے لکھا کہ ’نام نہاد آپ جیسی سلیبرٹیز سے ہزاردرجے یہ بہتر ہے ‘۔عدیل ریاض نے لکھا کہ ’ نام نہاد مذہب لوگوں کی جہالت‘۔ثنا فرخ نے لکھا کہ ’وہ آپ دونوں سے ہزار درجے بہترہے‘۔جنید شاہد کاکہناتھاکہ ’اور جب لوگ ان خواتین کو یہ سکھائیں کہ دوسروں کی عزت کیسے کی جاتی ہے تو تب صنفی امتیاز اور فیمنزم لے کر آجائیں گی یہ باجیاں ‘۔وقاص قطب چشتی نے لکھا کہ ’ایک لمحہ رکیں اور مہربانی کرکے سنہرے الفاظ کرکے اس مرد اداکارکو خراج تحسین پیش کریں‘۔سوشل میڈیا پر تنقید کے بعد صبور علی نے ویڈیو ڈیلیٹ کردی اور واضح کیا کہ کھڑکی کی صفائی کرنیوالا دراصل ہمارے آنیوالے ڈرامے کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہے۔

متعلقہ خبریں