قائمہ کمیٹی آبی وسائل کا اجلاس10 جولائی کو طلب،آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر رکوا دیئے گئے

2019 ,جولائی 8



اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) قائمہ کمیٹی آبی وسائل کا اجلاس10 اور11 جولائی کوطلب کرلیا گیا،اجلاس کیلئے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر رکوا دیئے گئے جبکہ ن لیگ کے سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر کا معاملہ بھی موخر کردیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قائمہ کمیٹی آبی وسائل کااجلاس 10 اور 11 جولائی کو طلب کرلیاگیا،اجلاس کیلئے آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈر رکوادیئے گئے، ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین قائمہ کمیٹی نے پروڈکشن آرڈرکی سمری پردستخط کیے تھے،اسمبلی سیکریٹریٹ نے معاملہ وزارت قانون کوبھجوادیا،پروڈکشن آرڈرفوری جاری نہ کرنے کی ہدایات سپیکرآفس سے جاری ہوئیں ،آصف زرداری کیساتھ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر کا معاملہ بھی موخرکردیاگیا، موقف اختیار کیاگیا ہے کہ مذکورہ ارکان پارلیمنٹ میں آکر سیاست کرتے ہیں ۔

متعلقہ خبریں