ناقدین کو کرارا تھپڑ۔۔۔۔ ٹرمپ انتظامیہ نے اچانک عمران خان کے حوالے سے بڑا اعلان کر دیا، تنقید کرنے والوں کو چُپ لگ گئی

2019 ,جولائی 10



واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکہ نے وزیراعظم عمران خان کو دورے کی دعوت دینے کی تصدیق کرتے ہوئے باقاعدہ اعلان کر دیاہے۔ اس حوالے سیامریکی محکمہ خارجہ کا بیان غلط نکلا ، امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے اس سے قبل بیان جاری کیا گیا تھا وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ کے ھوالے سے کوئی اطلاعات نہیں ہیں۔اس پر پاکستان میں وزیاعظم عمران خان اور حکومت کی خارجہ پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا لیکن اب وائٹ ہاؤس حکام نے باقاعدہ تصدیق کی ہے کہ عمران خان22جولائی کو دورے پر امریکہ آرہے ہیں اور وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وزیراعظم عمران خان کا استقبال کریں گے۔ وائٹ ہاؤس حکام کا کہنا ہے کہ اس دورے کا مقصد دونوں ممالک کے تعلقات کو مضبوط بنانا ہے۔اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا جینا مرنا پاکستان ہے، پاکستان میں سرمایہ کاری لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے دبئی کے 40دورے کیے اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے لندن کے 20دورے کیے، یہ لوگ وہاں کیا لینے جاتے تھے؟ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اپنی کرپشن کی وجہ سے جیل میں ہے، لوگوں کا احتساب نہیں کریں گے اور انہیں نہیں پکڑیں گے تو یہ ملک آگے نہیں بڑھے گا۔نہیں سزا دینا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ نے پاکستان کو بے پناہ وسائل سے نوازا ہے ، ہم پاکستان میں اصلاحات اور بہتر ٹیکس سسٹم لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔21کروڑ آبادی ملک کر تھوڑا تھوڑا ٹیکس دے تو ملک ترقی کر سکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ جب تک ہم ٹیکس دینے کے رویے میں تبدیلی نہیں لائیں گے ملک آگے نہیں بڑھے گا۔ عمران خان نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے خود ایک دوسرے پر کیسز کیے، انہوں نے کہا کہ دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے ایک دوسرے پر کیسز کر کے انہیں رکھ دیا اور کہا کہ میں تمہیں کچھ نہیں کہوں گا تم مجھے کچھ نہیں کہو گے۔وزیراعظم نے کہا کہ یہ لوگ پہلے دن سے حکومت گرانے کی کوشش کر رہے ہیں، انہوں نے مجھے ایک دن بھی پارلیمنٹ میں بولنے نہیں دیا اور یہ صرف این آر او چاہتے ہیں جو انہیں نہیں ملے گا۔ خیال رہے کہ ویزراعظم تاجروں کے وفد سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے جہاں انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں