صبرکا پیمانہ لبریز: مریم نواز نے اپنے حمزہ شہباز کے رشتے کے بارے میں بڑاانکشاف کر دیا

2019 ,مئی 20



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ روز مریم نواز نے بلالو بھٹو کی دعوت پر زرداری ہاؤس میں افطاری کی ، مریم نواز کے ہمراہ حمزہ شہباز بھی موجود تھے ، جہاں ادھر طرح طرح کی باتیں ہو رہی ہیں ، وہیں مریم نواز نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز میرا بھائی لگتا ہے، مریم نواز نے کہا کہ حمزہ بھی حسن اور حسین کی طرح ہے۔ مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ حمزہ میرا چھوٹا بھائی ہے وہ اور مجھے حسن اور حسین کی طرح عزیز ہے۔ میں اس کی سلامتی اور کامیابی کے لیے دعاگو ہوں، یاد رہے کہ ملک کی اپوزیشن جماعتوں نے حکومت کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل بنانے کے لیے آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے تمام اپوزیشن جماعتوں کو افطار ڈنر کی دعوت دی گئی۔زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والے افطار ڈنر میں جمعیت علماء اسلام (ف)، عوامی نیشنل پارٹی، مسلم لیگ ن، جماعت اسلامی اور پی ٹی ایم رہنما شریک ہوئے۔مسلم لیگ ن کے وفد نے شاہد خاقان عباسی کی قیادت میں شرکت کی، وفد کے دیگر ارکان میں مریم نواز، حمزہ شہباز، مریم اورنگزیب اور ایاز صادق شامل تھے۔جماعت اسلامی کا وفد لیاقت بلوچ کی سربراہی میں افطار ڈنر میں شامل ہوا جب کہ اے این پی کے ایمل ولی خان، زاہد خان اور میاں افتخار حسین، بھی افطار ڈنر میں شریک تھے۔افطار ڈنر کے موقع پر مریم نواز کے ہمراہ حمزہ شہباز بھی موجود تھے۔ دونوں رہنما جب زرداری ہاؤس پہنچے تو بلاول بھٹو نے ان کا استقبال کیا۔ مریم نواز سے ملاقات کے بعد بلاول بھٹو کا رخ حمزہ شہباز کی جانب ہوا تو مریم نواز نے دونوں رہنماؤں کو گلے ملنے کا کہا۔ اس موقع پر مریم نواز نے بلاول کا کندھا بھی تھپکایا، اور سب کو حیران کر دیا۔

متعلقہ خبریں