ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی نے نواز شریف کی صحت کے حوالے سے تشویشناک انکشاف کردیا

2019 ,مارچ 7



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف نے کہاہے کہ نواز شریف کی اہم شریان کیلشیم کی زیادتی کی وجہ سے بند ہوگئی ہے ، نواز شریف صحت کے معاملے پر بہت حساس ہیں۔ جاوید لطیف نے کہا کہ نواز شریف کی اہم شریان کیلشیم کی زیادتی کی  وجہ سے بند ہوگئی ہے ، نواز شریف صحت کے معاملے پر بہت حساس ہیں، علاج کے نام پر نواز شریف کی تضحیک کی گئی ، نواز شریف نے علاج کیلئے بھیک مانگی ہے اور نہ مانگیں گے، انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کسی کا اس طرح علاج نہیں کرایا جاتا ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے فواد چودھری اور فیاض الحسن چوہان سے کوئی گلہ نہیں بلکہ مجھے عمران خان سے گلہ ہے کہ ان کی جانب سے کسی کو بھی نہیں بخشا گیا ، اب وہ کیا فرشتے ہیں کہ ان کو سلیکٹڈ وزیر اعظم یا نیازی کہہ دینے سے کچھ ہوجاتا ہے ۔

متعلقہ خبریں