مجھے تو اربوں ڈالر کی پیشکش تھی مگر میں نے ۔۔۔ نواز شریف نے جیل میں بیٹھ کر نا قابل یقین انکشاف کر دیا

2019 ,مئی 27



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ یوم تکبیر پیغام ہے کہ پاکستان کے خلاف جارحیت کا مظاہر ہ کرنے والوں کا انجام عبرت ناک ہو گا ،28مئی کے دن ملک کا دفاع نا قابل تسخیر بنا دیا گیا ۔یوم تکبیر پر قوم کے نام جیل سے پیغام جاری کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ 28مئی پاکستانی تاریخ کا ایک نا قابل فراموش دن ہے ،جب پاکستان ایک ایٹمی قوت کے تعارف کے ساتھ دنیا کے نقشے پر نمو دار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یوم تکبیرقومی غیرت کا دن ہے ،پاکستانی قوم کے بے مثال جرات اور بہادری کی علامت کا دن ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آج سے 21سال پہلے جب یہ فیصلہ کیا تو طرح طرح کے چیلنجوں کا سامنا تھا اور دوسری طرف دھماکہ نہ کرنے کے عوض اربوں ڈالرز کی پیشکش کی جا رہی تھی ۔ دوسری جانب خبر یہ ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کو جوہری قوت بنانے والے نواز شریف پر بلٹ پروف گاڑیوں کے استعمال کا الزام شرمناک ہے۔ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب سے ہیلی کاپٹر کے ناجائز استعمال کا کوئی پوچھنے والا نہیں،نواز شریف کے لئے ایک اور سلیکٹڈ وزیراعظم کے لئے دوسرا پاکستان ہے۔انہوں نے پی ٹی آئی حکومت سے استفسار کیا کہ 3 بار منتخب ہونے والے وزیراعظم پر الزام بلٹ پروف ذاتی گاڑی کے استعمال کا لگایا؟ن لیگی ترجمان نے مزید کہا کہ نواز شریف نے کھربوں روپے کے منصوبے لگائے، ایک روپے کی کرپشن کا الزام نہ لگ سکا۔انہوں نے استفسار کیا کہ کیا عمران صاحب سے ہیلی کاپٹر کے ناجائز استعمال پر کوئی پوچھنے والا نہیں؟ خان صاحب کے 18 جعلی اکاونٹس کسی کو نظر نہیں آ رہے ؟ مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ ‎علیمہ باجی کی سلائی مشینوں کی کمائی اربوں میں کیسے بدلی۔

متعلقہ خبریں