یہ تو ہونا ہی تھا ۔۔۔ لاہور کی ڈولفن فورس کے خلاف بالآخر بڑا فیصلہ کرلیا گیا

2019 ,مئی 20



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) شہبازشریف کو نئی مشکل کا سامنا، نیب لاہور نے ڈولفن فورس کیلئے مہنگی موٹر سائیکلوں کی انکوائری شروع کر دی، ریکارڈ پنجاب حکومت سے طلب کرلیا گیا۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے اس پروجیکٹ کی منظوری دی تھی۔ ذرائع کے مطابق ڈولفن فورس کے زیر استعمال موٹر سائیکل سترہ لاکھ روپے فی یونٹ میں خریدی گئی جس میں سے 25 فیصد خراب ہو چکی ہیں۔ ریکارڈ ملنے کے بعد سابق آئی جی پنجاب پولیس افسران سمیت شہباز شریف سے بھی پوچھ گچھ کی جائے گی۔ پہلے مرحلے میں سوالنامہ بھجوایا جائے گا، دوسری جانب ایک خبر یہ بھی ہے کہ زرداری ہاؤس اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کی جانب سے دیے گئے افطار ڈنر میں گزشتہ روز مریم نواز کی شرکت سب کی توجہ مرکوز کئے رہی، بلاول بھٹو نے مریم نواز کے زرداری ہاؤس پہنچنے پر خود دروازے پر ان کا استقبال کیا، مریم نواز نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں بلاول بھٹو کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہوں نے نہایت اچھی افطاری کا اہتمام کیا، خصوصی طور پر کھانے کے درمیان اٹھنے اور مجھے چائے پیش کرنے پر بھی شکریہ، آپ بہت خوش اخلاق میزبان ہیں۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ امید ہے یہ میٹنگ افراط زر اور نااہلی کے باعث پس جانے والے پاکستان کی آواز بنے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ تھا کہ بلاول بھٹو کے ساتھ یہ پہلی ملاقات نہیں، بلاول بھٹو اپنے والد کے ساتھ میری والدہ کی تعزیت کے لیے رائے ونڈ آئے تھے، میثاق جمہوریت کا یہ فائدہ ہوا کہ دو جمہوری حکومتوں نے مدت پوری کی۔ میثاق جمہوریت میں مزید چیزیں شامل کریں گے اور آگے لے کر چلیں گے، اوراب شہبازشریف کو نئی مشکل کا سامنا، نیب لاہور نے ڈولفن فورس کیلئے مہنگی موٹر سائیکلوں کی انکوائری شروع کر دی۔

متعلقہ خبریں