وزارت خارجہ میں بھی تقرریاں اورتبادلے ، وزیراعظم عمران خان نے دبنگ حکم دے دیا

2019 ,مئی 20



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم عمران خان سے مشاورت کے بعد اپنی وزارت میں 18 عہدوں پر تقرریاں کردیں۔شاہ محمود قریشی نے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد اہم ملکوں کے سفیروں سمیت وزارت خارجہ میں اٹھارہ عہدوں پر تقرریاں کی گئی ہیں۔ وزیر خارجہ کے مطابق جن ممالک میں نئے سفیر وں کا تقرر کیا ہے ان میں بھارت، جاپان،سنگاپور، ملائیشیا،جمہوریہ چیک اور کینیا شامل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ الجزائر، سوڈان، تاجکستان، برونائی اور بوسنیا ہرزیگوینا میں بھی نئے سفیروں کا تقررکیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم عمران خان سے مشاورت کے بعد اپنی وزارت میں 18 عہدوں پر تقرریاں کردیں۔وزیرخارجہ نے مزید بتایا کہ جاپان کیلئے ایڈیشنل سیکرٹری امتیاز احمد کو سفیر اور بیلجیم میں ظہیر جنجوعہ کو سفیر تعینات کیا جا رہا ہے جبکہ ملائشیا میں ایڈیشنل سیکریٹری آمنہ بلوچ کو سفیر لگایا جا رہا ہے، کینیا نیروبی میں ثقلین سیدہ کو سفیر لگایا جا رہا ہے۔اس کے علاوہ سنگاپور کے لئے رخسانہ افضل کو سفیر لگایا جا رہا ہے، چیک ریپبلک کیلئے خالد جمالی کو سفیر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے، شاہ محمود قریشی کے مطابق عطا المنعم شاہد الجیریا میں پاکستان کے سفیر ہونگے جبکہ سوڈان میں سرفراز احمد سپرا کو اور تاجکستان میں عمران حیدر کو سفیر لگایا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ برونائی کیلئے عبد العزیز طارق کا انتخاب کیا گیا ہے جبکہ محمد خالد راؤ بوسنیا میں سفیر تعینات ہونگے، خالد مجید کو جدہ میں قونصل جنرل لگایا جا رہا ہے۔اس کے علاوہ عائشہ عباس کو کونسل جنرل نیویارک تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ابو ظہبی میں معظم صاحب کو بطور اسپشل سیکریٹری خارجہ لگایا جا رہا ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ کویت میں ہمارے سفیر غلام دستگیر ہوںگے جبکہ ماسکو میں قاضی خلیل اللہ کو مزید چھ ماہ کی توسیع دی جا رہی ہے،

متعلقہ خبریں