ایف بی آر نے گاڑی مالکان کو بڑی خوشخبری سنادی

2019 ,جولائی 2



اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) فیڈر ل بورڈ آف ریونیو نے گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکسز میں اضافے اور گاڑیوں پر سیٹ کے حساب سے ٹیکس عائد کرنے کی تردید کردی ہے۔  ایف بی آر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گاڑیوں اور رجسٹریشن کے ٹوکن ٹیکسز میں اضافہ نہیں کیا گیا۔

گاڑیوں اور رجسٹریشن کے ٹوکن ٹیکسز وہی ہیں جو پچھلے سال تھے ، ان ٹیکسز میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا ، فنانس بل میں ٹائپنگ کی غلطی تھی جس کو فنانس ایکٹ میں ٹھیک کردیا گیا ہے ۔ایف بی آر نے گاڑیوں پر سیٹ کے حساب سے ٹیکسز عائد کرنے کی خبر کی بھی تردید کی ہے ۔

    متعلقہ خبریں