اچھا تو یہ بات تھی ۔۔۔۔ آصف زرداری جو لگژری گاڑیاں استعمال کرتے ہیں وہ دراصل کہاں سے حاصل کی گئیں؟ پاکستانیوں کو چکرا دینے والا انکشاف ہوگیا

2019 ,فروری 25



اسلام آباد(ویب ڈیسک )آصف علی زرداری اور ان کے قریبی ساتھی انور مجید کےلئے بلٹ پروف گاڑیاں کہاں سے لی گئی تھیں۔ نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے جعلی بینک اکاؤنٹس کی تحقیقات میں وزارت داخلہ سے آصف علی زرداری اور انور مجید کی طرف سے بلٹ پروف گاڑیوں کے اجازت ناموں کی تفصیلات حاصل کرلیں۔ تفصیلات کے مطابق آصف علی زرداری اور ان کے قریبی ساتھی انور مجید کےلئے بلٹ پروف گاڑیاں کہاں سے لی گئی تھیں۔ نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے جعلی بینک اکاؤنٹس کی تحقیقات میں وزارت داخلہ سے آصف علی زرداری اور انور مجید کی طرف سے بلٹ پروف گاڑیوں کے اجازت ناموں کی تفصیلات حاصل کرلیں۔ آصف علی زرداری اور انور مجید کی 13سے زائد بلٹ پروف گاڑیوں کی ادائیگیاں اومنی گروپ کے اکاؤنٹس سے کی گئی تھیں۔ذرائع کے مطابق جعلی بینک اکاؤنٹس کی تحقیقات کرنے والی نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے زرداری خاندان اور انور مجید کے خاندان کی طرف سے بلٹ پروف گاڑیوں کے اجازت ناموں کے تمام ریکارڈ حاصل کرلیا ہے اور ان گاڑیوں کی خریداری کے دوران رقوم کی ادائیگی کا ریکارڈ بھی جے آئی ٹی کو مل گیا ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق دونوں خاندانوں کے پاس تیرہ سے زائد بلٹ پروف گاڑیاں ہیں جن کی خریداری کے لئے رقوم اومنی گروپ کے اکاؤنٹس سے ادا کی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں