سلامت دتنگ مہاتیر محمد ۔۔۔!! ملائیشین وزیر اعظم 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

2019 ,مارچ 21



اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) ملائیشیاکے وزیراعظم مہاتیر محمد 3 روزہ دورے پرپاکستان پہنچ گئے، مہاتیر محمد کے ساتھ ملائیشین کے کاروباری شخصیات بھی شامل ہیں، مہاتیر محمد کے استقبال کے لیے وزیر اعظم پاکستان عمران خان نور خان ائیر پورٹ پر پہنچے جہاں وزیر اعظم عمران خان نے اپنی کابیینہ کے ساتھ استقبال کے لیے موجود تھے۔ ملائیشیاکے وزیراعظم مہاتیر محمد 3 روزہ دورے پرپاکستان پہنچ گئے، مہاتیر محمد کے ساتھ ملائیشین کے کاروباری شخصیات بھی شامل ہیں، مہاتیر محمد کے استقبال کے لیے وزیر اعظم پاکستان عمران خان نور خان ائیر پورٹ پر پہنچے جہاں وزیر اعظم عمران خان نے اپنی کابیینہ کے ساتھ استقبال کے لیے موجود تھے، مہاتیر محمد کے اعزاز میں ایوان صدر میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا ہے تاہم نور خان ائیر پورٹ پر ہی معزز مہمان کو 21 توپوں کی سلامی دی جائے گی ، ۔ دوسری جانب ملائیشیاکے وزیراعظم مہاتیر محم ملائیشین ہائی کمشنر اکرام محمد ابراہیم نے کہا ہے کہ ملائیشین کارساز کمپنی پروٹان پاکستان میں کارکی فیکٹری لگائیگی۔ نجی ٹی وی کے مطابق ملائیشین ہائی کمشنر اکرام محمد ابراہیم نے کہا کہ ملائیشین کار ساز کمپنی پروٹان پاکستان میں کار کی فیکٹری لگائیگی، اس بات کا اعلا ن ملائیشیا کے وزیراعظم پاکستان کے دورے کے دوران کریں گے۔ اکرام محمد ابراہیم نے بتایا کہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان معاہدے پر دستخط ہفتے کو کیے جائیں گے۔ملائیشین ہائی کمشنراکرام محمد ابراہیم نے بتایا کہ پروٹان کار کی فیکٹری کراچی میں لگائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پروٹان کار ساز کمپنی ملائیشین کمپنی ہے جو کہ 1986 سے کار سازی کررہی ہے اور اب تک 30 لاکھ کاریں فروخت کرچکی ہے۔پروٹان کمپنی کی کاریں برطانیہ، سنگاپور، آسٹریلیا سمیت 25 ملکوں میں فروخت کی جاتی ہیں

متعلقہ خبریں