پیپلز پارٹی کی سسی پلیجو بھی نواز شریف کی حمایت میں بول پڑیں

2019 ,مارچ 7



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کی رہنما سسی پلیجو نے کہاہے کہ نو از شریف کونشانہ بنایا جارہاہے ، بلاول کی تقریرقومی اسمبلی میں ایک میچور سیاستدان کی تقریرتھی، اسد عمر نے بلاول پر ذاتی حملہ کیا ۔  سسی پلیجو نے کہا کہ دکھائی دے رہاہے کہ نواز شریف کونشانہ بنایا جارہاہے ، حکومت یہ نہیں بتا سکی کہ اووربلنگ کی ایڈ جسٹمنٹ کیسے ہوگی؟انہوں نے کہا کہ ہر مسئلے کاحل پارلیمنٹ میں ہے ، حکومت مسائل کو کمیٹیوں میں لائے ۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی جارحیت پر حکومت اور اپوزیشن نے اتحاد کا مظاہر ہ کیا اور پاکستان سے ایک زبردست پیغام گیا ، اس حوالے سے اپوزیشن نے زیادہ بالغ النظر ی کا مظاہرہ کیا جبکہ بھارت میں اتفاق رائے نہیں تھا ۔ انہوں نے کہا کہ بلاول کی تقریرقومی اسمبلی میں ایک میچور سیاستدان کی تقریرتھی ، اسد عمر نے بلاول پر ذاتی حملہ کیا ، بلاول کو اپنی والدہ کی شاخت پر فخر ہے ۔

متعلقہ خبریں