شاہد خاقان عباسی حکومت کیخلاف کھل کر بول پڑے

2019 ,جولائی 8



اٹک (مانیٹرنگ رپورٹ) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ دنیاترقی کررہی ہے،ہم پیچھے جارہے ہیں،عوام کااعتماداٹھ جائے توحکومت نہیں چل سکتی،آج بھی وقت ہے ملک کوآئین کے مطابق چلائیں،جس ملک میں آئین دب جائے وہ نہیں چلتا،سابق وزیراعظم نے اٹک میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بجلی اورگیس مہنگی کردی گئی،نئے پاکستان کو لوگ بھول کرپرانے کویادکررہے ہیں،سلیکٹڈوزیراعظم ملکی حالات ٹھیک نہیں کرسکتا،عمران خان نے دس ماہ میں جتنا قرضہ لیااتنا توپانچ سال میں نہیں لیا گیا،عمران خان نے10 ماہ میں جتنے قرضے لئے5 سال میں کسی حکومت نے نہیں لئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا فیصلہ تھا بجٹ کے فوری بعد ملک کے ہر ضلع میں آواز بلند کی جائیگی،الیکشن میں دھاندلی ہوئی ، غیر شفاف الیکشن ہوا ،نئے پاکستان کو عوام بھول گئی اور پرانے پاکستان کی تلاش کی جا رہی ہے ،ملک میں ترقی آدھی ہونے اور مہنگائی تین گنا ہونے کا عوام ہم سے پوچھتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ دھمکیاں کس بات کی دی جارہی ہیں؟نوازشریف آئین کی پاسداری کیلئے سب سے آگے کھڑے ہیں، جج نے خودلکھانوازشریف پرکرپشن ثابت نہیں ہوئی۔ملک میں انصاف نہیں ہوگاتوپھرکچھ نہیں ہوگا،شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جس کرپٹ نے جان بچانی پی ٹی آئی میں شامل ہوجائے،دنیاترقی کررہی ہے،ہم پیچھے جارہے ہیں،عوام کااعتماداٹھ جائے توحکومت نہیں چل سکتی،آج بھی وقت ہے ملک کوآئین کے مطابق چلائیں،جس ملک میں آئین دب جائے وہ نہیں چلتا،انہوںنے کہاکہ موجودہ بےروزگاری ابھی ابتداہے،عمران خان جتنی مرضی تختیاں لگالیں،ہمارے منصوبے ختم نہیں ہوں گے،جتنے وزیراعظم جوزندہ ہیں سب پرنیب کیسزہیں،کیاسب وزرائے اعظم ہی کرپٹ ہیں؟انہوں نے کہا کہ ضیا الحق،ایوب،مشرف کی جیل اور دھمکی سے نہیں گھبرائے تو سلیکٹڈسے کیا ڈریں گے،سلیکٹڈ وزیراعظم کو بوگس انتخابات میں لایا گیا ہے اسکے دل میں چور ہے ،سلیکٹڈ وزیراعظم وہی کچھ د ے سکتا ہے جو عمران خان نے ملک کو دیا ہے ۔

متعلقہ خبریں