اسد عمر نے اپنی برترفی کے مہینوں بعد بالآخر خاموشی توڑتے ہوئے حیرت انگیز انکشاف کر ڈالا

2019 ,اگست 16



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسد عمرنے کہا ہے کہ عمران خان نے ٹھان لی ہے کہ وہ ایک بہترین وزیراعظم بنیں گے اور وہ ان پانچ سالوں میں بن کر بھی دکھائیں گے،میں وزیر خزانہ نہیں’’وزیر خالی خزانہ‘‘ تھا، وزیراعظم سخت فیصلے لے رہے ہیں تاکہ جلد از جلد حالات کو بہتربنایاجا سکے،عمران خان کا حسِ مزاح بہترین ہے،جب سے کابینہ چھوڑی ہے تب سے میں وزیراعظم سے معیشت پر بات نہیں کرتا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئےسابق وزیر خزانہ اسد عمرکاکہنا تھا کہ جب ہماری حکومت بننے والی تھی تو مختلف لوگ مجھے کہتے کہ آپ تو وزیر خزانہ بن رہے ہیں جس کے جواب میں انہیں یہی کہتا تھا کہ میں ’’وزیرِ خالی خزانہ‘‘ ہوں کیونکہ اس وقت ملک کا خزانہ بالکل خالی ہو چکا تھا،موجودہ حالات میں ملک مشکل وقت سے گزر رہا ہے اور وزیراعظم سخت فیصلے لے رہے ہیں تاکہ جلد از جلد حالات کو بہتر بنایا جا سکے اور ان غیر مقبول فیصلوں کی وجہ سے ان کی سیاسی ساکھ بھی متاثر ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کسی نے ورلڈ بینک کے لئے کام کیا ہے یا آئی ایم ایف میں کام کیا ہو۔نجکاری کے حوالے سے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ کچھ اداروں میں ایسا کرنا ضروری ہے اور کچھ میں ضرورت نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس وقت آمدنی کا جو ہدف رکھا گیا ہے وہ بہت بڑا چیلنج ہے، چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)شبر زیدی کی جتنی بھی حمایت کی جائے وہ کم ہے۔اسد عمر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے چاہنے والوں میں بھی تبدیلی آئی ہے، اگر ہوائی اڈے جاؤں تو وہاں پر کھڑے گارڈز، مارکیٹ میں کھڑے عام لوگ مجھے آ کر کہتے ہیں کہ مشکل وقت ضرور ہے مگر گھبرانا نہیں ہے، لوگوں کی امیدوں کا بہت دبا ؤہوتا ہے، رات کو سونے سے قبل یہ ضرور سوچتا ہوں کہ کیا ہم ان کی امیدوں پر پورا اتر سکیں گے؟۔پے پال کے حوالے سے سوال پران کا کہنا تھا کہ بہت کوشش کی کہ یہ لوگ پاکستان آئیں مگر وہ بہت نخرے کر رہے ہیں، امید ہے کہ اس کا کوئی متبادل جلد لے کر آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ میں اس وقت اسلام آباد کے ماسٹر پلان کے علاوہ دس کروڑ گیلن پانی کی سکیم، نوجوان مراکز اور کرکٹ سٹیڈیم پر کام کر رہا ہوں تاکہ پی ایس ایل کے میچز بھی یہاں ہو سکیں۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا حسِ مزاح بہترین ہے

متعلقہ خبریں