مداحوں کے لیے ناقابلِ یقین سرپرائز۔۔۔۔ اجے دویوگن اور کاجول نے سالوں بعد ایسا فیصلہ کر لیا کہ فلم انڈسٹری میں ہلچل مچ گئی

2019 ,جنوری 29



ممبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بولی وڈ کے مشہور ستارے اجے دیوگن اور اُن کی بیوی کاجول نے بہت سی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے ، تاہم ایک بار پھر دونوں کافی عرصہ کے بعد حقیقی زندگی کی طرح فلم میں بھی میاں اور بیوی کا کردار ادا کرتے نظر آئے گئے ،،  بولی وڈ کے بہت مشہور اداکارہ اجے دیوگن اور کاجول دونوں جلد ہی آنے والی تاریخی ایکشن فلم تاناجی میں ایک ساتھ کام کرتے دکھائی دیں گے ،یہی نہیں بلکہ اس فلم میں دونوں حقیقی زندگی کی طرح میاں اور بیوی کا کردار بھی ادا کرتے دکھائی دیں گے۔ اگرچہ فلم کی ٹیم نے آفیشلی طور پر کاجول کو کاسٹ کرنے کا اعلان نہیں کیا ، تاہم فلم کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں فلم میں میاں اور بیوی کا کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے ، کاجول نے 17 ویں صدی کے ریاست مہارا شٹر کے لباس میں شوٹنگ کروائی ، یہ فلم بھارت کی حالیہ ریاست مہارا شٹر کے 17 ویں صدی کے جنگجو بادشاہ ’تاناجی ملوسیر‘ کی زندگی اور جدوجہد پر بنائی جا رہی ہے ، اجے دیوگن تاناجی کا کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے، جب کہ کاجول ان کی اہلیہ کا کردار ادا کریں گی۔ فلم کی پہلی جھلک جاری کردی گئی ہے اور فلم کو ریلیز کرنے کا اعلان ابھی تک نہیں کیا گیا ،اس فلم سے پہلے کاجول اور اجے دیوگن 2010 کی فلم ٹونپور کا سپر ہیرو میں ایک ساتھ نظر آئے تھے، اس سے پہلے دونوں 2008 کی فلم ’یو، می اور ہم‘ میں بھی ایک ساتھ نظر آئے تھے ، دونوں نے 1999 میں شادی کرلی تھی، اس کے بعد اگلے ہی سال 2000 میں دونوں ’راجو چچا‘ کے نام سے ریلیز ہونے ولی فلم میں ایک ساتھ نظر آئے تھے ، شادی کے بعد جوڑے کی سب سے بہترین فلم 2008 میں ’یو می اور ہم‘ آئی۔ جس میں دونوں نے میاں بیوی کا کردار ادا کیا تھا۔

متعلقہ خبریں