جہانگیر ترین نے ن لیگی ارکان کی وزیر اعظم سے ملاقات کروانے کا مقصد بتادیا۔۔۔ تفصیلات جانئیے اس خبر میں

2019 ,جولائی 2



لاہور (مانیٹرنگ رپورٹ) تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ تحریک انصاف سے رابطہ کرنے والے ارکان سے استعفے دلوا کردوبارہ تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑانے کا آپشن بھی استعمال ہو سکتا ہے، ان رابطوں کا مقصد یہ ہے کہ حکومت کو پارلیمنٹ میں قانون پاس کروانے کیلئے دقت نہ آئے ۔ دنیا نیوز کے پروگرام ”نقطہ نظر“میں گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہاکہ میں ڈپٹی وزیر اعظم نہیں ہوں، کابینہ میں زرعی پالیسی پر بریفنگ دی ہے ، زرعی پالیسی سے چھوٹے کسانوں کو فائدہ ہوگا، ہمارا فوکس چھوٹے کاشتکار ہیں، ن لیگی ارکان کی وزیر اعظم سے ملاقات میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا بڑا کردار تھا، ہم ایک ٹیم ہیں ، میں تجربے کی بنیاد پر پارٹی کی مدد کررہا ہوں اور کرتا رہوں گا۔

جہانگیرترین کا کہنا تھا کہن لیگی ارکان نے اپنے حلقو ں کی بہتری کیلئے وزیر اعظم سے ملاقات کی ، ابھی ابتدا ءہے ، بہت سے لوگ رابطے کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف سے رابطہ کرنے والے ارکان سے استعفے دلوا کردوبارہ تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑانے کا آپشن بھی استعمال ہو سکتا ہے ۔ ان رابطوں کا مقصد یہ ہے کہ حکومت کو پارلیمنٹ میں قانون پاس کروانے کیلئے دقت نہ آئے ،ہمارے اتحادیوں جماعتوں کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں ، اختر مینگل کے ساتھ بھی بڑے اچھے تعلقات ہیں۔

    متعلقہ خبریں