آرمی چیف نے مسئلہ کشمیر پر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دینے والا اعلان کردیا

2019 ,اگست 16



راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یقین دلایا ہے کہ پاک فوج کشمیر کاز اور وہاں کے عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔صدر آزاد کشمیر مسعود خان نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزیوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے صدر آزاد کشمیر کو یقین دلایا کہ پاک فوج کشمیر کاز اور کشمیری عوام کی مکمل حمایت جاری رکھے گی۔ دوسری طرف بھارت میں کشمیریوں کیلئے دعائیں کرنا بھی جرم بنا دیا گیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق ممبئی آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے رہنما وارث پٹھان کو کشمیریوں کیلئے دعا ئیں کرنے پر گرفتار کر لیا گیاہے ، ، وارث پٹھان نے نماز جمعہ کے بعد کشمیریوں کیلئے دعائیں جس پر انہیں سیکیورٹی فورسز نے اپنی حراست میں لے لیا۔وارث پٹھان کا ممبئی کے ایم ایل اے اسدالدین اویسی کی جماعت سے تعلق ہے ۔یاد رہے کہ مسئلہ کشمیر پر آج سلامتی کونسل کا اجلاس ہونے جارہاہے جس دوران مقبوضہ کشمیر میں جاری کشیدیگی پر بات چیت اور بریفنگ دی جائے گی ۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ مودی حکومت نے کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کر دیا ہے جس کے بعد سے اب تک کرفیو نافذ ہے جسے 12 روز گزر چکے ہیں اور کشمیر میں لوگوں کے پاس کھانے اور پینے کی اشیاءکے علاوہ ادویات کی بھی کمی ہو گئی ہے ۔ اور بریفنگ دی جائے گی ۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ مودی حکومت نے کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کر دیا ہے جس کے بعد سے اب تک کرفیو نافذ ہے جسے 12 روز گزر چکے ہیں اور کشمیر میں لوگوں کے پاس کھانے اور پینے کی اشیاءکے علاوہ ادویات کی بھی کمی ہو گئی ہے ۔

متعلقہ خبریں